تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page ii
بسم اللہ الرحمن الرحیم محمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم عرض ناشر خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے تاریخ احمدیت کے سلسلہ میں انگلی اشاعت یعنی تاریخ احمدیت جلد ۲۷ شائع ہو کر دستیاب ہوگئی ہے۔الحمد للہ۔اس کی تیاری و تالیف میں شعبہ تاریخ احمدیت نے بڑی محنت اور توجہ سے کام کرنے کی توفیق پائی۔کارکنان شعبہ کی یہ بھر پور خدمت لائق تحسین ہے اور یہ کاوش یقینا قابل شکر گزاری ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر عطا کرے بالخصوص ئن کے شوق اور محنت سے تاریخ نویسی کے اس کام میں بفضلہ تعالیٰ تیزی آئی ہے اور نمایاں پیشرفت ہو رہی ہے۔جزاھم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء اللہ تعالیٰ اس اشاعت کو ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے اور زیادہ سے زیادہ احباب کو اس سے استفادہ کرنے کی توفیق بخشے۔