تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 9 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 9

تاریخ احمدیت۔جلد 27 9 سال 1971ء سپیکر، ۳۵ سیکشن چیف، ڈسٹرکٹ آفیسر، ریجنل پولیس آفیسر اور مختلف سیاسی راہنماؤں کے علاوہ پانچ ہزار سے زائد افراد نے اس تقریب میں شرکت کی۔جو رو کی تاریخ میں اتنے بڑے اجتماع کی یہ پہلی مثال تھی۔اس تقریب افتتاح کے سلسلہ میں جو رو کے وسیع و عریض چیفڈم ہال میں جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔جلسہ کی کارروائی کا آغاز آنریبل پیراماؤنٹ چیف مسٹر این کے گمانگا پریذیڈنٹ جماعتہائے احمدیہ سیرالیون کی صدارت میں ہوا۔معززین جماعت اور بعض پیرا ماؤنٹ چیفس کی تقاریر کے بعد آنریبل ایف ایس انتھونی ریذیڈنٹ منسٹر برائے مشرقی صوبہ نے فرمایا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں جور میں آج پہلے احمد یہ ہیلتھ سنٹر کا افتتاح کر رہا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں یہ ایک بڑا اور شاندار ہسپتال بن جائے گا جماعت احمدیہ نے پہلے اپنے مبلغ بھجوا کر اور پھر سکول کھول کر ہمیں روحانی اور جسمانی علوم سکھائے اور اب ہسپتال کھول کر ہماری صحتوں کا بندوبست کر رہے ہیں اور یہ ایسی کوشش ہے کہ جس سے انسانوں کو صحیح رنگ میں انسان بنایا جا سکتا ہے کیونکہ انسان کی روح اور جسم کے لئے یہ ہر دو چیزیں انتہائی ضروری ہیں۔جماعت احمد یہ ہمیں جہالت اور تاریکی سے نکال کر اور بیماریوں سے بچانے کا سامان کر کے یقیناً ایک حیران کن کام کر رہی ہے اور علم اور صحت کے نتیجہ میں ہی ہم اپنے ملک میں بھوک، افلاس اور غریبی کو بھی دور کر سکتے ہیں۔وو ہم اس ملک کے باشندے اور خصوصاً اس علاقہ کے رہنے والے، احمد یہ مشن کے بے حد ممنون اور شکر گذار ہیں کہ آپ لوگ ہر رنگ میں ہمارے ملک کی خدمات بجالا رہے ہیں آپ کی بے لوث خدمات کے عمدہ اور شاندار نمونے ہمارے سامنے ہیں۔جلسہ کے اختتام پر تمام مہمانان احمد یہ نصرت کلینک پہنچے جہاں وزیر صاحب موصوف نے سیرالیون کے اس پہلے احمدیہ ہیلتھ سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔امیر و مشنری انچارج مولوی محمد صدیق صاحب شاہد نے دعا کروائی اور اس طرح یہ شاندار تقریب افتتاح اختتام پذیر ہوئی۔11 اس ہیلتھ سنٹر کے قیام کی خوشی میں علاقہ کے لوگ روایتی انداز میں تین دن تک خوشی مناتے رہے۔12۔احمد یہ کلینک بواجے بو (سیرالیون) اس ہیلتھ سنٹر کا افتتاح ۳ جولائی ۱۹۷۱ء کو بواجے بو میں وہاں کے وزیر صحت مسٹر سی پی فورے