تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 162
تاریخ احمدیت۔جلد 27 162 سال 1971ء کے لئے کوئی پلاٹ دیا جائے۔چنانچہ فشر صاحب نے سلسلہ احمدیہ کی تعلیم بھی جی۔اویسی کے پاس بیان کی۔جی۔اور سی نے ایگزیکٹو آفیسر کو حکم دیا کہ محمد عبد اللہ کو ہمراہ لے کر جہاں وہ پسند کریں انہیں زمین دی جائے۔چنانچہ میں نے ایگزیکٹو آفیسر کے ہمراہ ہو کر جی ٹی روڈ پر مسلم ہائی سکول اور مسلم کلب کے برابر سڑک کے جنوبی جانب ایک پلاٹ پسند کیا۔مگر ایگزیکٹو آفیسر نے کہا میں اسے پسند نہیں کرتا۔کوئی دوسری جگہ دیکھیں۔پھر ہم مارکیٹ کے پاس گئے وہاں ایک جگہ دیکھی مگر ایگزیکٹو آفیسر صاحب نے پسند نہ کی۔کہا کہ یہاں تو دن رات شور وغو غار ہتا ہے آپ کو عبادت میں سکون کیسے حاصل ہوگا۔اس کے بعد میں نے کہا کہ اب جہاں آپ پسند کریں گے ہم منظور کر لیں گے۔چنانچہ اڈہ تانگہ کے پاس ہمیں لے گئے جو صدر بازار سے شرقی جانب تھا۔وہاں ۲۰۰ فٹ لمبی اور ۶۹ فٹ چوڑی جگہ ہمیں دے دی اور نقشہ بنانے کا حکم دیا کہ وہ نقشہ جی۔اویسی کے پاس منظوری کے لئے بھیجا جائے۔بعد مشورہ ہم نے ایک نقشہ تیار کروایا۔جس میں ریڈنگ روم، لیکچر ہال، مسجد ، مہمان خانہ وغیرہ ظاہر کیا گیا۔جی۔اویسی نے اس نقشہ کو پسند کیا اور فرمایا کہ جب تم اس بلڈنگ کی بنیا درکھو تو مجھے اطلاع دینا۔یہ نقشہ منظور ہو گیا۔اب اے سی۔آر۔ای (اسسٹنٹ کمانڈنگ رائل انجینئر ) کی رپورٹ باقی تھی۔کرنیل ریگھ جو میرے دوست بن چکے تھے تشریف لائے اور مجھے فرمایا کہ میں اس جگہ کو پسند نہیں کرتا۔کیونکہ بارش کے دنوں میں پانی آجایا کرتا ہے اگر آپ زیادہ سے زیادہ بھی کرسی اونچی رکھیں تو بھی عمارت کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔اس نے ایک نشان بتلایا کہ پانی کا لیول یہاں تک پہنچ جایا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کا نقشہ منظور ہے مگر سائیٹ (Site) تبدیل کر لیں۔چنانچہ ان کے ایما پر ایک اونچی جگہ تجویز کی گئی اور کنٹونمنٹ بورڈ کی منظوری کے لئے آئندہ آنے والے اجلاس کے لئے رکھ دی گئی۔اس اثنا میں میں نے چندہ کے لئے مختلف جگہ خط لکھے۔چنانچہ ایک چیک ۲۵۰ روپے کا ہمیں موصول ہو گیا جو ایک نیک فال تھا۔مسجد کا اکاؤنٹ امپریل بنگ میں کھول دیا گیا۔اس اثنا میں میرے والد صاحب کا تار ملا کہ سخت بیمار ہیں مجھے نوشہرہ ککے زئیاں جلد پہنچنا چاہیے چنانچہ میں نے متعلقہ کا غذات نقشہ وغیرہ شیخ احمد اللہ صاحب کے حوالے کئے۔میرے والد صاحب فوت ہو گئے کچھ عرصہ بعد گھر سے واپس آیا یہ معلوم کر کے افسوس ہوا کہ میرے جانے کے بعد پہلے سب آفیسر تبدیل ہو گئے اور مخالف ممبروں کی مخالفت کے باعث جماعت کو منظور شدہ جگہ سے دستبردار ہو کر نئی جگہ کے لئے درخواست دینا پڑی جو نا منظور ہو گئی۔