تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 147
تاریخ احمدیت۔جلد 27 147 سال 1971ء (مهر) ناظر بیت المال قادیان (۵) جولائی ۱۹۳۹ء) اسی طرح حضرت مولا نا عبد الرحیم صاحب درد ناظر امور عامہ نے تحریر فرمایا کہ شعبہ ب کا کام وسیع ہو رہا ہے منشی نظیم الرحمن صاحب اور چوہدری عبدالقدیر صاحب نے اس سلسلہ میں بہت اچھا کام کیا ہے۔اپنے فرائض کے علاوہ وہ اس میں بہت مدد دیتے رہے ہیں۔نہ چھٹی کا خیال کیا ہے نہ دن رات کا۔جزاھم اللہ۔اس شعبہ کا کام ابھی بہت باقی ہے دوسرے شعبہ کے کارکنوں سے بھی توقع ہے کہ وہ اپنے فرائض کو مستعدی سے ادا کر کے اس شعبہ کے لئے وقت نکالیں گے۔عبد الرحیم درد ناظر امور عامه (۷ فروری ۱۹۵۳ء)‘ آپ کو تحریک جدید کی پانچ ہزاری فوج کے مجاہد ہونے کا شرف بھی حاصل تھا۔20 اولاد: شیخ لطیف الرحمن صاحب بی اے۔شیخ عزیز الرحمن صاحب وفات بعمر اڑھائی سال۔شیخ عزیز الرحمن وفات بعمر ۳ سال۔شیخ نعیم الرحمن وفات بعمر 4 ماہ۔شیخ لطف الرحمن صاحب بی اے۔امتہ الاعلی بیگم صاحبہ اہلیہ لطف المنان صاحب حضرت ڈاکٹر شیخ احمد الدین صاحب ولادت : ۱۷ جنوری ۱۸۹۶ء بیعت : ۱۹۰۷ ء وفات : ۱۶ / اپریل ۱۹۷۱ ء 21 آپ کے فرزند شیخ ناصر احمد صاحب مجاہد سوئٹزرلینڈ تحریر فرماتے ہیں:۔خاندانی حالات: ”ہمارا خاندان دائی والہ ضلع سیالکوٹ سے تعلق رکھتا ہے۔جب یہ خاندان ضلع گورداسپور کی طرف منتقل ہوا تو وڈالہ بانگر اور رحیم آباد بطور گڑھ کے قرار پائے۔یہ دونوں مقامات مغل شہنشاہ اکبر اعظم کی تاج پوشی کے پرانے شہر کلانور سے صرف چند میل کے فاصلہ پر ہیں۔احمدیت اس خاندان میں بہت شروع سے چلی آرہی ہے۔چنانچہ حضرت شیخ عبداللہ صاحب (جو خاکسار کے ماموں حضرت شیخ عبدالحق صاحب کے والد یعنی میرے نانا تھے ) اور حضرت شیخ نور الدین صاحب ( خاکسار کے دادا ) ان دونوں بزرگوں کا شمار صحابہ کرام میں ہوتا ہے۔ابا جان مورخہ ۱۷ جنوری ۱۸۹۶ء کو وڈالہ بانگر ضلع گورداسپور میں پیدا ہوئے۔گیارہ برس کی عمر