تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 4 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 4

تاریخ احمدیت۔جلد 27 4 سال 1971ء میں اس مضمون کو واضح کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ فضل عمر فاؤنڈیشن نے آپ کی اس مفید کتاب کو ایک ہزار روپیہ انعام کا مستحق قرار دیا ہے۔عزیز مکرم نے نہایت پیچیدہ مسائل کو اپنی حساب دانی کی مدد سے آسان رنگ میں پیش کیا ہے اور ہر مسئلہ کو متعد د مثالوں سے حل کر کے دکھایا ہے۔میرے خیال میں یہ یہ مضمون وکلاء اور حج صاحبان کیلئے بڑا مفید اور ان کے روز مرہ کے کاروبار میں مد و معاون ثابت ہوگا۔اس مضمون کی ترتیب، اس کے دلائل، جزئیات کی تشریح بے انداز محنت سے کی گئی ہے۔میں اس قابل قدر سہل المفہوم اور فائدہ بخش کتاب کا تعارف لکھتے ہوئے دلی مسرت محسوس کرتا ہوں اور اس کتاب اور نادر کوشش پر لائق مصنف کی خدمت میں مخلصانہ مبارکباد پیش کرتا ہوں“۔۲۔(حضرت) صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے حسب ذیل تبصرہ فرمایا :۔د فضل عمر فاؤنڈیشن ٹھوس علمی تحقیقات کو فروغ دینے کیلئے ہر سال جو صلائے عام دیتی ہے یہ ایک ایسا سلسلہ ہے جسے خدا کے فضل سے پہلے ہی سال پھل لگنے شروع ہو گئے۔ان پھلوں میں ایک خاص طور پر شیر میں اور خوشنما اور معطر پھل وہ تحقیقی مضمون ہے جو برادرم مکرم پروفیسر عبدالرشید فنی صاحب نے بڑی علمی کاوش اور محنت اور کرید کے بعد مرتب فرمایا اور فضل عمر فاؤنڈیشن کی خدمت میں حسن و فتح کے فیصلہ کیلئے پیش کیا۔عنوان اس مضمون کا اسلام کا وراثتی نظام ہے جب یہ مضمون مختلف اندرونی اور بیرونی منصفین کی خدمت میں فیصلہ کیلئے پیش کیا گیا تو سب نے اسے بہت سراہا اور بعض نے تو اچھے نمبر دینے کے علاوہ غیر معمولی تعریفی کلمات اس مضمون کے حق میں لکھے۔چنانچہ فضل عمر فاؤنڈیشن نے اس مضمون کو ایک نہایت اعلیٰ کوشش قرار دیتے ہوئے انعام کا مستحق قرار دیا اور اس قابل سمجھا کہ اگر مصنف خود اسے طبع نہ کرواسکیں تو طباعت کے سلسلہ میں ان کی ہر ممکن امداد کی جائے۔یہ مضمون اب ایک خوشنما کتاب کی صورت میں چھپ کر بام پر آ گیا ہے اور ہر عاشق علم کو دعوت نظارہ دے رہا ہے۔اسلامی وراثت کے قوانین اگر چہ معدودے چند قرآنی آیات میں سمیٹ دیئے گئے ہیں لیکن حقیقت میں وہ وراثت کی سینکڑوں امکانی صورتوں پر پوری طرح حاوی اور ہر پیدا ہونے والی الجھن کا حل اپنے اندر رکھتے ہیں۔اس قرآنی معجزہ کا پورا لطف