تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 47 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 47

تاریخ احمدیت۔جلد 26 47 سال 1970ء لے کر چار دانگ عالم میں پھیل جائیں۔یہاں تک کہ دنیا آپ سے اپنی امیدیں وابستہ کرے اور لوگ آپ کی قسمت پر رشک کریں۔آمین 48 غانا میں تشریف آوری غانا ائیر لائنز کا جہاز صبح ۱۰ بج کر ۲۰ منٹ پر لیگوس ( نائیجیریا) سے محو پرواز ہوا اور گیارہ بجے اکرا (غانا) پہنچ گیا۔اکرا کے ہوائی اڈے کی عظیم الشان عمارت کی چھتوں، بالکنیوں پر اور میدان میں ہر طرف سفید لبادوں میں ملبوس مردوں، عورتوں، جوانوں، بوڑھوں اور بچوں کا ہجوم نظر آ رہا تھا جو اپنے محبوب آقا کے خیر مقدم کے لئے جمع تھے۔کم و بیش دس ہزار افریقن احمدیوں کے پُر جوش نعروں سے فضا گونج اٹھی۔آج بجا طور پر ان کے لئے عید کا دن تھا۔کیونکہ ان کی سالہا سال کی تمنا بر آئی تھی اور حضرت مہدی معہود علیہ السلام کا موعود نافلہ اور تیسرا خلیفہ ان کے درمیان رونق افروز تھا۔جب حضور ائیر پورٹ سے باہر تشریف لائے تو جماعت نے جس عقیدت اور خلوص اور جوش و خروش سے حضور کا خیر مقدم کیا اسے الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے۔احباب اور بہنیں تاحد نظر ایئر پورٹ سے باہر بنائے گئے ایک سٹیڈیم کے تینوں طرف کھڑے ہاتھ ہلا ہلا کر حضور کی خدمت میں السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ عرض کر رہے تھے اور فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ہمیں ہزار ہا تھ جنبش میں تھے اور دس ہزار افراد کی آواز میں بیک وقت اپنے محبوب آقا کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کر رہی تھیں۔یادر ہے کہ ۱۹۶۰ء میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق غانا کے بالغ احمدیوں کی آبادی ایک لاکھ پینتیس ہزار تھی۔شام کو مشن ہاؤس کے وسیع احاطہ میں حضور ایک جلوس کی صورت میں تشریف لے گئے۔یہاں حاضرین کی تعداد دس ہزار سے بھی تجاوز کر چکی تھی۔جس میں علاقہ رؤسا اور غیر مسلم معززین نیز غیر ملکی سفارتی نمائندے بھی موجود تھے۔اس موقع پر حضور نے اکرا کی عظیم الشان مسجد کا اپنے دستِ مبارک سے سنگِ بنیاد رکھنے سے قبل اسلامی معاشرہ میں مساجد کی اہمیت اور تعلیم و تربیت کے اعتبار سے ان کے نہایت اہم کردار پر ایک پر معارف خطاب فرمایا۔۱۹ را پریل کو حضور نے احباب جماعت سے فرد افرد ملاقات فرمائی۔شام کو ایک استقبالیہ دعوت میں شریک ہوئے جس میں غیر ملکی سفراء، وزرائے مملکت ، اکابرین چرچ اور ریڈیو اور نیوز ایجنسیوں 49۔