تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 48 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 48

تاریخ احمدیت۔جلد 26 48 سال 1970ء کے نمائندے اور دیگر معززین شہر بھی موجود تھے۔اس موقع پر ان سب کو حضور سے ملاقات کا موقع میسر آیا۔حضور ہر ایک سے حسب موقع گفتگو فرماتے رہے۔شام کو ریڈیو کے نمائندے نے حضور سے انٹرو یولیا جو بعد میں نشر ہوا۔حضور نے فرمایا کہ احمدیت کے بنیادی اصول اسلام کے بنیادی اصول ہیں۔اسلام چاہتا ہے بندے کا اپنے خالق کے ساتھ براہِ 50 راست تعلق قائم ہو۔۱۹ را پریل اشانٹی کی جماعت کے چند اراکین اپنے پریذیڈنٹ الحاج الحسن عطاء کی معیت میں ملاقات کے لئے حاضر ہوئے۔حضور نے ان سے ملاقات فرمائی۔پھر مسٹر بی۔کے۔آدم منسٹر آف سٹیٹ سے بھی ملاقات ہوئی۔خانا کے سر براہ مملکت سے ملاقات ۲۰ را پریل کو سر براہ مملکت بریگیڈ میراے۔اے۔افریفا سے ملاقات ہوئی۔سربراہ مملکت حضور سے نہایت ادب واحترام کے ساتھ ملے۔رخصت کے وقت حضور نے دعا کی اور پھر گارڈ نے سلامی دی۔حضور نے انہیں پاکستانی صنعت کا ایک نمونہ بطور تحفہ دیا۔اس کے بعد حضور کماسی روانہ ہوئے جو غانا کا دوسرا بڑا شہر ہے۔کماسی سے پندرہ میل دور احمدی دوست حضور کے استقبال کے لئے حاضر تھے۔جوں جوں قافلہ شہر کی طرف بڑھتا گیا احباب کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا جو حضور کے خیر مقدم کے لئے حاضر تھے اور پُر جوش نعرے لگا رہے تھے۔کماسی مشن ہاؤس کا افتتاح ۲۱ را پریل کو حضور تعلیم الاسلام سیکنڈری سکول کماسی میں تشریف لے گئے اور طلباء و اساتذہ کو شرف مصافحہ بخشا اور انگریزی میں خطاب بھی فرمایا جو پچیس منٹ تک جاری رہا۔حضور نے ارشاد فرمایا که حقیقی علم حقیقی استاد کامل یعنی اللہ تعالیٰ ہی سے حاصل ہو سکتا ہے۔خوب محنت کر ولیکن محنت کو سہارا نہ بناؤ اصل سہارا خدا تعالیٰ کو سمجھو اور اسی سے مدد مانگو۔محنت اور دعا دونوں مل کر صحیح نتائج پیدا کرتے ہیں۔تعلیم حاصل کرو اپنے ملک وقوم کی خدمت کے لئے۔پھر مقامی مشن ہاؤس کی نئی عظیم الشان عمارت کا دعا کے ساتھ افتتاح فرمایا اور تقریر فرمائی۔حضور نے فرمایا حضرت مہدی معہود علیہ السلام کے آنے کا مقصد اللہ تعالیٰ کے اس الہام میں درج ہے کہ يقيم الدين ويحي الشر الشريعه - آپ آنحضرت علیہ کے عظیم ترین روحانی فرزند ہیں۔