تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page iv
پیش لفظ جماعت احمد یہ عالمگیر کی روز افزوں ترقی اور غلبہ دین حق کی وسعت پذیر شاندار مہم کے ایمان افروز حالات ( سال ۱۹۷۰ء) پر مشتمل تاریخ احمدیت کی جلد نمبر ۲۶ ا حباب جماعت کی خدمت میں پیش کی جارہی ہے۔اس سال کا ایک بہت اہم اور تاریخی واقعہ ناصر دین حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کا پہلا دورہ مغربی افریقہ ہے جس میں حضور انور کئی ممالک میں تشریف لے گئے۔یہ دورہ کیا تھا گویا ایک صور اسرافیل تھا جس نے ان اقوام میں زندگی کی ایک نئی روح پھونک دی اور ایک ایسا ابر رحمت برسا جس نے اس سرزمین کو سرسبز و شاداب کر دیا۔یہ سفر تاریخ احمدیت میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اسی سفر کے نتیجہ میں نصرت جہاں آگے بڑھو کی بابرکت سکیم کا بھی اجراء ہوا جس کے ذریعہ اب تک کئی افریقی ممالک میں سکول، کالجز ، میڈیکل سنٹرز اور ہاسپٹلز کا جال بچھا دیا گیا ہے۔اس شاندار پیش رفت کا ایک اجمالی خاکہ احباب جماعت تک پہنچانے کے لئے آغاز سے ۲۰۱۴ ء تک کا ایک گوشوارہ بھی شاملِ اشاعت کیا گیا ہے۔مغربی افریقہ کے اس تاریخ ساز سفر کے بعد حضور رحمہ اللہ تعالی لندن تشریف لے گئے اور مسجد فضل کے احاطہ میں محمود ہال کا افتتاح فرمایا جو ایک ہال اور دفاتر کے علاوہ مبشرین سلسلہ کے تین رہائشی فلیٹس پر مشتمل عمارت ہے۔(اسی عمارت کے ایک حصہ میں ۳۰ را پریل ۱۹۸۴ء سے تا دم تحریر (۲۰۱۴ء) حضرت خلیفہ مسیح کی رہائش بھی ہے۔) حضرت خلیفتہ المسیح الثالث مورخہ ۲۵ مئی ۱۹۷۰ء کو سپین کے پہلے سفر پر تشریف لے گئے۔مسلمانوں کی چھنی ہوئی متاع کو دیکھنے کے لئے یہ کسی بھی خلیفتہ المسیح کا پہلا سفر تھا۔اس کی تفصیلی روئداد نہایت دلگداز ہے جسے محترم مولانا بشیر احمد رفیق صاحب نے مرتب کر کے روز نامہ الفضل میں شائع کروایا۔حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ نے اسی سفر میں جہاز کے پین میں اتر تے وقت ایک تاریخی فقرہ ارشاد فرمایا جو آنے والی روحانی فتوحات کا اشارہ دے رہا ہے کہ مجھے تو طارق کے گھوڑوں کے ٹاپوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔کیا تم کو بھی سنائی دے رہی ہیں۔66