تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page v
اس کے علاوہ اس جلد میں کاسنگ بنیاد، جلسہ ہائے سالانہ قادیان در بوہ مجلس مشاورت ، سالانہ اجتماعات، نمایاں ترقیات حاصل کرنے والے احباب جماعت کے اسماء گرامی، حديقة المبشرین کا قیام اور اس کے مقاصد، پاکستان میں ہونے والے۱۹۷۰ء کے انتخابات کا تذکرہ اور اس کے دلچسپ نتائج کی روئداد شامل ہے۔سفر افریقہ سے واپسی پر حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ نے بحالی صحت کے لئے پاکستان کے نسبتاً خوشگوار موسم کے حامل شہر ایبٹ آباد میں نسبتاً طویل قیام فرمایا۔اس سفر کے حالات و واقعات ، آسمانِ احمدیت کے ایک سفید پرندے ہدایت اللہ ہیوبش صاحب کے قبول احمدیت کی ایمان افروز داستان نیز صحابہ کرام اور مخلصین سلسلہ کے حالات زندگی بھی درج کئے گئے ہیں۔اس جلد کی تیاری میں مبران شعبہ تاریخ احمدیت نے خصوصی خدمت کی توفیق پائی ہے۔نیز دنیا بھر میں کئی احباب جماعت سے رابطے کئے گئے اور مفید معلومات، اہم واقعات اور نا در تصاویر حاصل کر کے شامل اشاعت کی گئی ہیں، اس سلسلہ میں بھی بعض احباب جماعت کا خصوصی تعاون حاصل رہا ہے۔اسی طرح اور مکرم عمیر علیم صاحب انچارج مخزن تصاویر لندن بھی بہت شکریہ کے مستحق ہیں کہ یہ سب احباب کرام اس جلد کے مواد کی تیاری کے سلسلہ میں کتب ورسائل ، اخبارات و مجلات اور تصاویر کی فراہمی کے لئے خصوصی تعاون فرماتے رہے ہیں۔جزاهم الله احسن الجزاء