تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 370
تاریخ احمدیت۔جلد 26 پیغام حضرت خلیفہ امسح الثالث 370 برادران جماعت! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ سال 1970ء جذبات محبت سے لبریز دل کے ساتھ اس کانفرنس کے عظیم الشان موقع پر آپ سب کے لئے ہدیہ سلام و تبریک ارسال ہے۔ایک مرتبہ پھر آپ سب ایک خاص روحانی ماحول میں ازدیاد علم ، از دیا ایمان اور خدائے رحیم و کریم کے حضور دعا اور التجا کے لئے ایک جگہ جمع ہوئے ہیں۔ہمیں اس موقع پر یا درکھنا چاہئیے کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق استوار کرنا، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کا اصل مقصد ہے۔اپنے دلوں کا جائزہ لیجئے کہ اس آسمانی مقصد کے حصول میں ہمیں کس حد تک کامیابی ہوئی ہے۔آئیے اس عظیم مقصد کو پیش نظر رکھ کر مولیٰ کریم سے ہدایت اور نصرت طلب کریں۔یہ بھی یادر کھئے کہ اسلام امن اور صلح کا مذہب ہے۔مادر وطن کی محبت کے ساتھ پر امن اور سازگار ماحول کے قیام و دوام کے لئے کوشاں رہئیے۔خدمت اسلام خدمت وطن اور خدمت انسانیت پہلو بہ پہلو چلتی ہیں۔اسلام کی اشاعت اور فروغ کے لئے مقدور بھر کوشش کیجئے۔قرآن مجید میں بیان فرمودہ اسلام کو عمل کے اس سانچے میں جو حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ اور آپ کے روحانی فرزند مسیح موعود علیہ السلام کے وجود میں ظاہر ہوا ہے ڈھال کر دنیا کے سامنے پیش کیجئے۔آخر میں میں اس امر پر زور دینا چاہتا ہوں کہ سیرالیون کی نئی نسل کا حق ہے کہ اسے ہم تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔ان بچوں کو اس یقین کے ساتھ تعلیم دیجئے کہ خدا تعالیٰ انہیں مستقبل کی قیادت کا بارگراں سونپنا چاہتا ہے۔چاہیئے کہ احباب اپنے بچوں کو ربوہ بھیجیں خود بھی آئیں۔مجھے ملیں اور جماعت کی تنظیم کا خود مشاہدہ کریں اور علم وایقان اور تبلیغ واشاعت کی نئی روح کے ساتھ واپس جا کر اعلائے کلمئہ اسلام میں منہمک ہوں۔دعا ہے کہ مولیٰ کریم آپ پر بے شمار افضال و برکات نازل فرمائے اور ہمیشہ ہر شر سے محفوظ و مامون رکھے۔آمین 66 (مرزا ناصر احمد ) خلیفہ اسیح الثالث “