تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 369
تاریخ احمدیت۔جلد 26 سوئٹزرلینڈ 369 سال 1970ء ۱۰ جنوری ۱۹۷۰ء کو مشن کی طرف سے سفیر جمہوریہ متحدہ عربیہ کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں چین، انڈونیشیا اور نائیجیریا کے سفارتی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔چوہدری مشتاق احمد صاحب باجوہ انچارج مشن نے اپنی تقریر میں سفیر جمہور یہ ہز ایکسی لینسی سید توفیق عبدالفتاح کے دینی جذ بہ اور احمدیہ مسجد سے تعلق کو سراہا۔ہز ایکسی لینسی نے جوابی تقریر میں مسجد محمود اور اس کے امام چوہدری مشتاق احمد صاحب سے گہرے تعلق کا ذکر کرتے ہوئے کہا امام صاحب کی سرگرمی عمل کو شدت سے محسوس کرتا رہا ہوں اور اس مجلس میں اس تاثر کے اظہار سے مجھے خوشی ہے۔امام صاحب! میں آپ کے اس پر تپاک خوش آمدید کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ آپ کبھی مجھے بھولے نہیں جب بھی مجھے قاہرہ جانے کا موقع ملا میں آپ کا ذکر کرتا رہا۔الا زھر کے امام سے کئی دفعہ آپ کے متعلق بات ہوئی اور میں نے انہیں آپ کے مشن کی کارگذاری سے آگاہ کیا۔ابھی گذشتہ رمضان میں میں قاہرہ میں تھا۔وہ آپ کا اور آپ کے مشن کا ذکر بڑی دلچسپی سے سنتے رہے۔میں نے انہیں بتایا کہ آپ یہاں کس قدر کامیاب ہیں۔آپ اور آپ کے سوئٹزرلینڈ میں کا رہائے نمایاں کے لئے اپنے ممنونیت کے جذبات کا اظہار میری ایک حقیر خدمت ہے۔سیرالیون جماعت احمد یہ سیرالیون کی اکیسویں سالانہ کانفرنس جماعت احمد یہ سیرالیون کی اکیسویں سالانہ کا نفرنس مورخه ۱۴۱۳ اور ۱۵ فروری ۱۹۷۰ء کو بو کے مقام پر منعقد ہوئی۔پانچ صد سے زائد افراد نے کانفرنس میں شرکت کی۔اس کا نفرنس میں حکومت سیرالیون کے متعدد وزراء اور دیگر سر بر آوردہ حکام جس میں ممبران پارلیمنٹ پیراماؤنٹ چیفس بھی شامل تھے شرکت کی۔افتتاحی اجلاس کی صدارت کے فرائض ڈاکٹر ایم۔ایس فورنا وزیر مالیات نے ادا کئے۔ڈاکٹر فورنا سیرالیون کے چوٹی کے سیاسی زعماء میں سے ہیں اور ایک ہمدرد مسلمان ہونے کی وجہ سے جماعت احمدیہ کی سرگرمیوں کے مداح و معترف ہیں۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے اس کا نفرنس کے لئے گرانقدر پیغام بھی ارسال فرمایا۔