تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 368 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 368

تاریخ احمدیت۔جلد 26 368 سال 1970ء ایک پادری صاحب اور ایک سرکاری کارخانہ کے مینیجر بھی موجود تھے۔انگریزی اور سواحیلی پریس میں اس تقریب کی خبر شائع ہوئی۔سپین 50 انچارج احمد یہ مشن پین چوہدری کرم الہی صاحب ظفر نے اس سال متعدد اہم شخصیات سے ملاقات کر کے پیغام حق پہنچایا اور جماعت احمدیہ کا لٹریچر دیا مثلاً ڈی پیڈ رو روکمو ( D۔Pedro Rocamo) سابق ڈائریکٹر جنرل آف پروپیگنڈ اوزارت تعلیم۔ڈی گیراڈو شمس ( D۔Gerardo Sehamis)۔امریکن ( جنوبی مشرقی امریکہ ) سٹیٹس آرگنائزیشن کے نمائندہ وسفیر برائے یورپ، ڈی جو آن بنیٹیو (D۔Juan Beneyto)۔پریذیڈنٹ کونسل آف پریس و سابق ڈائریکٹر جنرل آف پرلیں۔حسب سابق آپ نے لٹریچر کی ترسیل کا کام بھی پوری توجہ سے جاری رکھا اور اس سلسلہ میں ہسپانوی سفیر واشنگٹن، لیبر یونین کے ایک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر مختلف شہروں کے سول گورنر وغیرہ کو اسلامی اصول کی فلاسفی ، اسلام کا اقتصادی نظام، مسیح ہندوستان میں فرینچ کتب بھجوائیں۔ہز ایکسیلینسی ڈی، ای رامل (D۔E۔Ramal) نے اپنے ایک خط میں لکھا۔” آپ کی بھجوائی ہوئی کتب میں نے غور سے پڑھی ہیں میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ کتب روحانی معارف کا خزانہ ہیں اور انتہائی طور پر میرے لئے دلچسپ ثابت ہوئی ہیں۔یوم پاکستان (۲۳ مارچ) کے موقع پر آپ نے ایک ہسپانوی ایڈ مرل اور پوپ نیز ڈنمارک، جرمنی اور فرانس کے نمائندوں تک اسلام کی آواز پہنچائی۔لیبیا اور عراق کے سفیروں سے تعارف حاصل کیا۔ہز ایکسی لینسی جنرل فرانس کو فرانکو بہا مونڈے ( Francisco Franco Bahamonde) اور ان کی کونسل کے تمام وزراء کوکمیونزم اینڈ ڈیما کریسی اور سید نا حضرت خلیفۃ امسیح الثالث کا پیغام امن اور ایک حرف انتباہ بھجوایا۔لیبر یونین کے وزیر ڈی ایچن گریز رامل (۔D Emigne Gareis Ramal) نے ان کتب کے متعلق لکھا۔میں خط کا جواب دیر سے دے رہا ہوں کیونکہ نیا چارج لینے کی وجہ سے بے حد مصروفیت رہی ہے لیکن یہ کتب پڑھنے کا بے حد اشتیاق تھا۔کچھ دن ہوئے میں نے کتب پڑھ لی ہیں۔میں آپ کو دلی یقین دلاتا ہوں کہ یہ کتب علوم روحانی کا خزانہ ہیں اور انتہائی دلچسپ ہیں۔آپ کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں۔آپ کا دلی دوست۔(دستخط ) 51