تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 364 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 364

تاریخ احمدیت۔جلد 26 364 سال 1970ء پیکٹ کی صورت میں انہیں وفود کے لیڈروں کو پیش کیا۔۲۔جماعت احمدیہ بانڈ ونگ کی طرف سے کانفرنس ہال کے مشرق اور مغرب میں ایک عربی اور ایک انگریزی میں خیر مقدمی قطعات آویزاں کئے گئے۔جماعت نے دو اخبارات میں بھی مبارکباد پر مشتمل اعلان شائع کئے نیز تار کے ذریعہ جملہ مہران کو خوش آمدید کہا۔۔جماعت احمدیہ انڈونیشیا نے ایک خوبصورت انگریزی پمفلٹ ۵۰۰ کی تعداد میں شائع کیا جس میں علاوہ دیگر امور کے اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ اسلام کا عالمی غلبہ تبلیغ کے ذریعہ سے ہوگا۔نیز یه که مسئله فلسطین سیاسی نہیں دینی مسئلہ ہے جس کا تعلق پورے دنیائے اسلام کے ساتھ ہے۔اگر امت مسلمہ دل و جان سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی تعلیم پر عمل کرے تو دنیا کی ساری طاقتیں مل کر بھی انہیں مغلوب نہیں کر سکتیں۔۴۔میاں عبدالحئی صاحب اور جماعت احمد یہ بانڈ ونگ کے بعض ذی اثر احمدی دوست کانفرنس میں مدعو تھے جنہوں نے افتتاحی تقریب میں کئی ممبروں سے ملاقات کی۔میاں عبدالحئی صاحب کی انڈونیشیا کی نئی اسلامی پارٹی پار موسی (Parmusi) کے صدر جر ناوی ھادی کسوموصاحب سے بھی ملاقات ہوئی۔ان سے آپ پہلے بھی متعارف تھے اور انہوں نے بھی بوقت ملاقات ان کا ذکر بڑے تعریفی رنگ میں کیا۔آپ استقبالیہ میں بھی شامل ہوئے۔کئی مندوبین نے کہا کہ ہمیں آپ کا پمفلٹ اور لٹریچر مل گیا ہے۔فلپائن اور فارموسیٰ کے نمائندگان نے خاص طور پر لٹریچر پر نہایت درجہ مسرت کا اظہار کیا۔آپ کو پاکستان، ہندوستان، فلپائن، سنگاپور، ملائیشیا، فارموسا، ہانگ کانگ، جاپان، سعودی عرب، جرمنی، انگلستان، افغانستان، شام، سیلون ، جنوبی کوریا اور تھائی لینڈ کے ممبرانِ وفود سے ملنے کا موقع ملا۔اور بعض تو بڑے تپاک سے ملے۔انڈونیشیا کے ممبران وفود کے علاوہ کئی ایک منتظمین سے بھی ملنے کا موقع ملا۔اس طرح سے معمولی سی کوشش سے ہمارالٹر پھر مختلف ممالک میں پہنچ گیا۔10 انڈونیشیا سے مبلغ انچارج مکرم مولوی محمد صادق صاحب نے اطلاع بھجوائی کہ مشرقی پاکستان میں طوفان زدگان کی مدد کے لئے انڈو نیشیا میں عام تحریک ہوئی اور احباب جماعت اس میں حصہ لے رہے ہیں اور مبلغ ۵۰،۰۰۰ روپیہ کا چیک برائے پاکستان ایمبیسی تیار کیا گیا ہے۔47