تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 365 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 365

365 سال 1970ء تاریخ احمدیت۔جلد 26 انگلستان اس سال بشیر احمد رفیق خانصاحب امام مسجد فضل لندن کے زیر انتظام تین کامیاب تقاریب بناهم، منعقد ہوئیں۔ا۔۲۲ سے ۲۹ مارچ کے دوران انگلستان کی احمدی جماعتوں مثلاً لندن، آکسفورڈ ہے ساؤتھ آل، کرا ئیڈن اور پریسٹن وغیرہ نے پُر جوش رنگ میں ہفتہ تربیت منایا۔حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب خاص اسی غرض کے لئے ہالینڈ سے لنڈن تشریف لائے اور ۲۷ مارچ کو تربیتی امور پر ایک پر معارف خطبہ ارشاد فرمایا اور احباب جماعت کو مغربیت اور دجالیت کے فتنہ سے آگاہ کیا اور مغرب کی اندھا دھند تقلید کے خطرناک نتائج پر مفصل روشنی ڈالی۔ہفتہ تربیت کے آخری روز (۲۹ / مارچ) کو جماعت احمد یہ لندن کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں حضرت چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کی مساعی خاص طور پر قابل ذکر ہے۔لجنہ اماءاللہ انگلستان نے بھی ہفتہ تربیت منانے میں خاص جد و جہد فرمائی۔ان دنوں مسز سلام صدر لجنہ اور مسز نذیر خواجہ سیکر ٹری کے فرائض انجام دے رہی تھیں۔انہوں نے لجنہ اماءاللہ لندن کو 19 حلقوں میں تقسیم کر کے ہر حلقہ میں ایک ایک نگران مقرر کر دیا۔۲۲ مارچ کو لئیق احمد صاحب طاہر نائب امام نے لجنہ کے ماہانہ اجلاس میں تقریر کی۔انہوں نے مانچسٹر، ہڈرزفیلڈ ، لیڈز، پریسٹن کی جماعتوں کا دورہ بھی کیا اور ہر جماعت میں تقریر کرنے کے علاوہ بچوں کی تربیت کے سلسلہ میں پریذیڈنٹ صاحبان کو مفید مشورے دیئے۔دورہ نہایت کامیاب رہا۔ہفتہ دعوت الی اللہ : 19 مئی سے ۲۶ مئی ۱۹۷۰ء ہفتہ دعوت الی اللہ منایا گیا۔اس دوران پریس کے نمائندگان سے بھی رابطہ کیا گیا۔بی بی سی ریڈیو نے چار منٹ کا امام صاحب کا ایک انٹرویو نشر کیا۔اسی طرح ویمبلڈن بورو نیوز نے امام صاحب کا ایک انٹرو یولیا جو نمایاں طور پر اخبار نے شائع کیا۔(ایضاً جون ۱۹۷۰ء) ۲ - ۲۳ /اگست ۱۹۷۰ء کو خدام الاحمدیہ انگلستان کا سالانہ اجتماع ویمبلڈن کی وسیع گراؤنڈز میں منعقد ہوا۔جس میں ورزشی اور علمی مقابلوں کے بعد چوہدری محمد شریف صاحب مجاہد گیمبیا نے نہایت عمدہ پیرا یہ میں گیمبیا میں اشاعت دین کے موضوع پر بہت ایمان افروز تقریر فرمائی۔آخر میں بشیر احمد خان صاحب رفیق نائب صدر خدام الاحمدیہ برطانیہ نے انعامات تقسیم کئے۔۔انگلستان کے احباب خصوصاً نو جوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے مؤرخہ ۲۲ تا ۲۹ مارچ ہفتہ