تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 360
تاریخ احمدیت۔جلد 26 360 سال 1970ء امریکہ بیرونی ممالک میں جماعتی مساعی درج ذیل معلومات مطبوعہ رپورٹ از یکم جنوری تا ۳۰ جون ۱۹۷۰ء سے تلخیص کی گئی ہیں۔مشن کے مبلغ انچارج چوہدری عبدالرحمن خان صاحب بنگالی نے مختلف سکولوں کے علاوہ ایک لوتھرن چرچ میں بھی کامیاب لیکچر دیا جو بہت پسند کیا گیا۔سامعین میں سے کئی ایک نے بعد میں لٹریچر خریدا اور بہت سالٹر بچر مفت تقسیم کیا گیا۔آپ نے ایک ملاقات میں کلیولینڈ کے میئر کو دینی لٹریچر تفت پیش کیا جسے انہوں نے بڑی خوشی سے قبول کیا اس موقع پر انہوں نے آپ کو ( جماعت کی تبلیغی مساعی کا اعتراف کرتے ہوئے ) کلیولینڈ کی چابی پیش کی جو ایک بہت بڑا اعزاز تھا۔آپ نے کلیولینڈ کے بااثر اخبارات کو انٹرویو بھی دیا اور جماعت کے کام سے ان کو روشناس کرایا۔ایک ایڈیٹر کی فرمائش پرسید عبدالرحمن شاہ صاحب نے انہیں ہدیۂ قرآن کریم دیا۔اخبار The Plain Dealer Of Cleveland نے کلیولینڈ کی جماعت کے امیر کے ساتھ چوہدری عبدالرحمن صاحب کا ایک انٹرویواور فوٹو شائع کیا۔عیدالاضحی کے موقع پر اخبار نے بہت سی تصاویر بھی شائع کیں۔کلیولینڈ کے ایک اور اخبار The Dayton Daily News‘ نے بھی ایک نوٹ بھی لکھا۔آپ عرصہ زیررپورٹ میں ایتھنز (اوہایو ) تشریف لے گئے جہاں فضل عمر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ قائم تھا۔آپ کا یہ سفر اسی قومی ادارہ کی ترقی کا جائزہ لینے اور رسالہ سن رائز کی طباعت کے انتظامات کے سلسلہ میں تھا۔آپ دو بار ملوا کی مشن اور ایک مرتبہ سینٹ لوئیس مشن کے دورہ پر بھی گئے۔سید جواد علی صاحب سیکرٹری امریکہ مشن مقیم واشنگٹن نے بالٹی مور ( میری لینڈ ) ریڈیوٹیشن کے ایک مذہبی پروگرام میں شرکت کی جس میں آپ نے نہایت عمدہ طریق پر خدا تعالیٰ کے اسلامی تصور پر خطاب فرمایا۔اس مذہبی پروگرام میں مختلف مذاہب کے نمائندوں نے پہلے پندرہ منٹ میں خدا کے تصور اور اس کی صفات پر روشنی ڈالی اور بعد میں پبلک کی طرف سے بذریعہ ٹیلیفون سوال ہوئے اور پینل (Panel) کی طرف سے ان کے جواب دیئے گئے۔یہ سوال بعض اوقات پینل کے ہر ممبر سے