تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 351
تاریخ احمدیت۔جلد 26 351 سال 1970ء وملت کی اہم ذمہ داریوں کا بوجھ اٹھانے میں صف بہ صف قدم بہ قدم شامل ہیں۔کردار سازی کے لئے خاموش اور پرسکون ماحول کی اہمیت مسلمہ ہے۔حصول تعلیم کے لئے ہر صحت مند فضا اور خاموش ماحول ماہرین تعلیم کی نظر میں انتہائی ناگزیر ہے۔ربوہ میں اس ماحول کی فراوانی عام ہے جہاں بڑے شہروں کی طرح ہنگامہ آرائی اور شور وفغاں کا نام کوگز نہیں“۔خدام الاحمدیہ کی سترھویں سالانہ مرکزی تربیتی کلاس مورخه ۱۵ مئی ۱۹۷۰ء بروز جمعتہ المبارک چھ بجے شام مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے زیر اہتمام خدام الاحمدیہ کی سترہویں سالانہ مرکزی تربیتی کلاس ایوان محمود میں شروع ہوئی۔محترم جناب سید داؤد احمد صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ نے ایوان محمود میں تشریف لا کر اجتماعی دعا کے ساتھ کلاس کا افتتاح فرمایا۔یہ کلاس پندرہ روز تک کامیابی سے جاری رہنے کے بعد مورخہ ۲۹ مئی ۱۹۷۰ء کو خیر و خوبی اختتام پذیر ہوئی۔۲۹ مئی کو ہی مولانا قاضی محمد نذیر صاحب ناظر اصلاح وارشاد کی زیر صدارت اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔آپ نے پاس ہونے والے طلباء میں سندات وانعامات تقسیم فرمائے۔اس کلاس میں پاکستان کے مختلف علاقوں کی ۱۳۹ مجالس خدام الاحمدیہ کے ۲۱۷ نمائندگان نے شرکت کی۔احمد یہ دار المطالعہ کراچی میں نمائش 33 سیرت کونسل کراچی کے زیراہتمام احمد یہ دارالمطالعہ بندر روڈ پر پندرہ روزہ نمائش تراجم و تفاسیر القرآن منعقد کی گئی۔اس نمائش کا افتتاح محترم جناب میجر جنرل محمد اکبر خان صاحب (ریٹائرڈ) نے فرمایا۔نمائش کی افتتاحی تقریب ۶ جون ۱۹۷۰ء کو چھ بجے شام جائے نمائش کے سامنے تلاوت قرآن مجید سے شروع ہوئی۔جو مکرم قاری محمد یوسف الدین صاحب نے کی۔اس کے بعد ثاقب زیروی صاحب نے قرآن مجید کی شان میں سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کلام ”نور فرقاں ہے جوسب نوروں سے اجلی نکلا خوش الحانی سے پڑھا۔بعدہ مولوی محمد اجمل صاحب شاہد مربی سلسلہ کراچی نے مختلف سفارتخانوں کی طرف سے نمائش کے انعقاد پر مبارکباد اور اس کی کامیابی کے لئے جو پیغامات موصول ہوئے تھے وہ پڑھ کر سنائے۔ازاں بعد چوہدری احمد مختار صاحب چیئر مین سیرت کونسل نے افتتاحیہ پڑھا جس میں اس نمائش کی غرض و غایت اور خصوصیات کو بیان کیا اور بتایا کہ قرآن کریم خدا تعالیٰ کا کلام ہے۔اس لئے اس کے معانی و مطالب اپنے اندر بے پناہ وسعت رکھتے ہیں اور ان کا