تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 342 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 342

تاریخ احمدیت۔جلد 26 342 سال 1970ء ایک ممتاز اور معروف احمدی خاندان کے چشم و چراغ ہیں۔اس کے علاوہ موصوف ہندوستان کے مختلف علمی اور تحقیقاتی اداروں ،انجمنوں اور یونیورسٹیوں سے مختلف حیثیتوں میں تعلق رکھتے ہیں۔ایک اہم اعزاز جو آپ کو حاصل ہوا وہ ان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چوبیسویں اجلاس کے لئے حکومت ہند کے دور میں اسپیشل ایڈوائزر کم ممبر کی حیثیت میں انتخاب تھا۔ڈاکٹر رشیدالدین خان کے بڑے بھائی جناب غلام احمد خان صاحب آندھرا ہائی کورٹ کے سینئیر اور سپریم کورٹ آف انڈیا کے ایڈووکیٹ رہے ہیں۔ایک دعوت عصرانہ ۱۰ جنوری ۱۹۷۰ء کوم بجے شام قصر خلافت میں سید نا حضرت خلیفہ امسح الثالث نے ظفر اللہ الیاس صاحب آف نائیجیریا نیز جامعہ احمدیہ میں زیر تعلیم تمام غیر ملکی طلباء اور غیر ممالک سے انہی دنوں مرکز سلسلہ میں واپس تشریف لانے والے مبلغین کرام کو شرف ملاقات اور دعوت عصرانہ سے نوازا۔اس دعوت میں صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل التبشیر ، سید داؤد احمد صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ، قاضی محمد نذیر صاحب ناظر اصلاح وارشاد، مولانا ابوالعطاء صاحب ایڈیشنل ناظر اصلاح وارشاد بھی شریک تھے۔تقریب کے اختتام پر حضور نے دعا کرائی ، تمام احباب کو شرف مصافحہ بخشا اور غیر ملکی طلباء سے فرداًفرد أحالات بھی دریافت فرمائے۔جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ مشرقی پاکستان جماعت ہائے احمد یہ مشرقی پاکستان کا انچاسواں سالانہ جلسہ ۴ بخشی بازار روڈ ڈھا کہ میں مورخہ ۲۷ فروری ۱۹۷۰ء بروز جمعۃ المبارک سے یکم مارچ ۱۹۷۰ء بروز اتوار تک منعقد ہوا۔یہ سہ روزہ جلسہ نئی زیر تعمیر مسجد کی وسیع و عریض چھت کے نیچے منعقد ہوا۔مشرقی پاکستان کے ہر علاقہ سے تقریباً ۷۰ جماعتوں کے ایک ہزار کے قریب نمائندے جلسہ میں شریک ہوئے۔ان کے علاوہ مقامی طور پر کثرت سے احباب جماعت اور غیر از جماعت احباب جلسہ کی فیوض و برکات سے مستفید ہوتے رہے۔سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے از راہ شفقت مرکز سے محترم مولانا قاضی محمد نذیر صاحب ناظر اصلاح وارشاد اور مولانا سلطان محمود صاحب انور کو جلسہ میں شرکت کے لئے بھجوایا۔مقامی جماعت نے بڑی گرم جوشی سے مقامی ہوائی اڈے پر ان معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔جلسہ کے