تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 341 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 341

تاریخ احمدیت۔جلد 26 341 سال 1970ء کے سال آخر کے امتحان میں پنجاب یونیورسٹی میں اول پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل ( طلائی تمغہ ) 16 کے مستحق قرار پائے۔۔مرزا ناصر احمد صاحب (ابن مرزا آفتاب احمد صاحب سول کوارٹرز پیشاور ) نے پشاور یونیورسٹی سے ایگریکلچر کا امتحان ۳۲۵/۴۵۰ نمبر لے کر اعلیٰ فرسٹ ڈویژن میں پاس کیا اور یونیورسٹی میں اول پوزیشن حاصل کرنے کے علاوہ نیاریکارڈ قائم کیا۔اس سال تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ نے گذشتہ روایات سے بڑھ کر کھیل کے میدان میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں اور مدرسہ کی نیک نامی میں چار چاند لگا دیئے۔چنانچہ اس کی باسکٹ بال ٹیم نے ضلع بھر میں اول پوزیشن حاصل کرنے کے بعد ڈویژن کا فائنل میچ جیت کر ڈویژنل چیمپین شپ بھی حاصل کر لی۔ازاں بعد سرگودھا بورڈ کے زیر انتظام منعقد ہونے والے انٹر ڈویژنل میچوں میں تمام ٹیموں کو شکست دے کر باسکٹ بال میں چیمپین شپ جیت لی اور اسے ڈویژنل انسپکٹر صاحب سرگودھا ڈویژن نے بایں الفاظ خراج تحسین پیش کیا کہ ربوہ کی باسکٹ بال ٹیم تو قومی شہرت حاصل کر 18 چکی ہے“۔۔جماعت احمدیہ نائیجیریا کے سرگرم رکن ڈاکٹر فتاحی گیو لیکچرار ابادان یو نیورسٹی کو عالمی ادارہ موسمیات (World Meteorological Organisation کی طرف سے ریسرچ کے اوّل انعام کا مستحق قرار دیا گیا۔یہ انعام جو ایک خاص سند اور ۳۳۳ پونڈ کے نقد عطیہ پر مشتمل تھا۔اس ادارے کی طرف سے دیئے جانے والے سلسلہ انعامات کا سب سے پہلا انعام تھا۔یہ انعامات ہر چار سال کے بعد اس سائنسدان کو دیئے جاتے ہیں جس نے موسمیات کی سائنس میں تحقیق پر خاص امتیاز 19 20 حاصل کیا ہو۔امسال ۱۹۷۰ء میں مکرم سلیم احمد خان صاحب نے خدا تعالیٰ کے فضل سے بی۔ایس۔سی انجینئیر نگ یونیورسٹی مغلپورہ (لاہور) کے سول ڈیپارٹمنٹ کے فائنل ائیر میں پانچویں پوزیشن حاصل کر کے دو گولڈ میڈل حاصل کئے۔10 ا۔ڈاکٹر رشید الدین خان (ابن حضرت نواب اکبر یار جنگ صاحب) پروفیسر صدر شعبہ سیاسیات اور ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنس عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد ( انڈیا ) کو صدر جمہوریہ ہند نے انڈین پارلیمنٹ کی راجیہ سبھا ( ایوان بالا ) کا ممبر نامزد کیا۔ڈاکٹر صاحب سابق مملکت حیدرآباد کے