تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 340 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 340

تاریخ احمدیت۔جلد 26 340 سال 1970ء ۵۔مرزا رضوان احمد صاحب ابن صاحبزادہ مرزا نسیم احمد صاحب ( تاریخ ولادت ۷ نومبر 981920 ۶۔ملک طلحہ احمد صاحب ابن ملک فاروق عمر صاحب کھوکھر ( تاریخ ولادت ۷ دسمبر 10 (192 نمایاں اعزازات اس سال پاکستان اور نائیجیریا میں بعض احمدی نوجوانوں اور خواتین کوعلمی عملی اور سائنسی میدان میں متعدد کامیابیاں نصیب ہوئیں جن کی تفصیل یہ ہے۔ا۔۱۲ جنوری ۱۹۷۰ء کوتعلیم الاسلام کا لج ربوہ کی ٹیم نے پنجاب یو نیورسٹی باسکٹ بال چیمپین شپ کے فائنل مقابلہ میں گارڈن کالج راولپنڈی کے مقابل انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے چیمپین شپ کا خصوصی اعزاز حاصل کیا اور ٹرافی جیت لی۔اس کے ایک ہفتہ بعد کالج نے سرگودھا بورڈ باسکٹ بال چیمپین شپ بھی جیت لی۔اس طرح بورڈ اور یو نیورسٹی دونوں میں اسے خصوصی اعزاز حاصل ہو گیا۔۲۔ڈائریکٹریٹ جنرل پاکستان پوسٹ آفس کی طرف سے ایک گل پاکستان انعامی مقابلہ انسانی تاریخ میں ڈاکخانے کا کردار کے موضوع پر تین زبانوں میں مقابلہ مضمون نویسی ہوا جس میں تعلیم الاسلام کالج کے طالبعلم منور احمد انیس صاحب کا انگریزی مضمون اول قرار دیا گیا۔- گورنمنٹ کالج برائے خواتین ملتان کے مباحثہ انگریزی منعقدہ ۲ مارچ ۱۹۷۰ء میں جامعہ 12 نصرت ربوہ کی دو طالبات عفت خالق صاحبہ اور بنی سعید صاحبہ بالترتیب اول اور دوم قرار دی گئیں۔13 - عالیہ عطا صاحبہ ( بنت کیپٹن عطاء اللہ صاحب کھوکھر مردان) نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے تحت ہونے والے امتحان میں پری انجینئر نگ گروپ میں ۷۶۴/۱۰۰۰ نمبر حاصل کر کے بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کی۔- ملک خالد محمود صاحب ( ابن ملک علی محمد صاحب) نشتر کالج ملتان سیکنڈ پروفیشنل ایم بی بی الیس کے امتحان میں یونیورسٹی بھر میں اول آئے۔- انتصار احمد صاحب عباسی ( ابن افتخار احمد صاحب عباسی وحدت کالونی لاہور ) بی فارمیسی