تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 318 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 318

تاریخ احمدیت۔جلد 26 318 سال 1970ء مذہب کی تعلیم حاصل کی۔گرنتھ صاحب اور جنم ساکھیاں اور سکھ تاریخ یعنی سورج پر کاش، پنتھ پر کاش، گور بلاس وغیرہ کتابیں درسا تر نتارن میں پڑھیں۔میری عمر قریباً ۱۴ سال تھی اور میں آٹھویں جماعت میں امرتسر مشن ہائی سکول میں پڑھتا تھا کہ سکھوں میں جا کر شامل ہو گیا اور گھر والوں کو اس کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔اکالی تحریک کے شروع ایام میں جناب ماسٹر عبدالرحمن صاحب بی اے سابق مہر سنگھ نے مجھے تبلیغ کی اور میں نے احمدیت قبول کر لی۔مرزا احمد بیگ صاحب جو اُن دنوں امرتسر میں بنک کے بڑے افسر لگے ہوئے تھے نے میری بیعت کا خط لکھا۔غالبا ۱۹۲۸ء کا یہ واقعہ ہے۔اس کے بعد میں قادیان آ گیا اور سلسلہ نے میری خدمات سکھوں میں تبلیغ کے لئے حاصل کر لیں۔میری طبیعت میں مزاح اور ظرافت کا پہلو نمایاں ہے۔اس وجہ سے میری طر ز تبلیغ ہمیشہ منفردانہ رہی ہے یعنی دوران تقریر و تبلیغ ہمیشہ دلائل کو میں نے ایسا رنگ دیا ہے کہ سننے والا اثر قبول کرنے کے ساتھ ساتھ خوش بھی رہے اسی وجہ سے سلسلہ نے میرے طرز تکلم اور میری تبلیغی جدو جہد کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے اور میرے ساتھ ہمیشہ عمدہ سلوک کیا ہے۔میں نے دوران ملا زمت اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بہت سے علاقوں کا دورہ کیا اور کئی معر کے سیر کئے۔اور جہاں کہیں بھی گیا ہر مجلس اور ہر جلسہ پر چھا گیا۔یہ سب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے طفیل اور حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کی دعاؤں اور ان کے دور خلافت کی برکات ہیں ورنہ من آنم کہ من دانم۔(اس نوٹ کے بعد بطور نمونہ بعض تبلیغی واقعات و مشاہدات درج ہیں جو بہت ایمان افروز ہیں) 65 و نظارت دیوان (صدر انجمن احمدیہ پاکستان) کے ریکارڈ کے مطابق آپ ۱۹۰۴ء میں پیدا ہوئے اور جولائی ۱۹۲۹ء میں مبلغ اچھوت قوم کی حیثیت سے میدان دعوت وارشاد میں قدم رکھا۔یکم جولائی کو قادیان کے جلسہ عام میں آپ کی پہلی تقریر بعد نماز مغرب حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کی زیر صدارت ہوئی جس میں آپ نے سکھ لٹریچر کے حوالوں سے حضرت بابا نانک رحمۃ اللہ علیہ کے مسلمان ہونے پر تقریر فرمائی۔اکتوبر ۱۹۲۹ء میں آپ نے چک نمبر ۶۵ ۵ ضلع لائل پور میں لیکچر دیا۔ان ابتدائی سرگرمیوں کے بعد آپ ایک کامیاب مبلغ کی حیثیت سے جلد جلد ترقی کرنے لگے اور ایک صاحب طرز پنجاب مقرر کے طور پر آپ کی دھوم مچ گئی۔آپ کو برصغیر پاک و ہند کے کونے