تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 305 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 305

تاریخ احمدیت۔جلد 26 305 سال 1970ء محمد نذیر صاحب لائلپوری نے پڑھائی۔مرحوم پچاس کی دہائی میں مشرف بہ اسلام ہوئے تھے۔انتہائی ناموافق حالات میں بھی اللہ تعالیٰ نے انہیں صراط مستقیم پر قائم رکھا۔امریکہ میں اپنے مذہبی جوش کی وجہ سے اپنوں اور غیروں کے حلقوں میں کافی معروف تھے۔اپنی جیب سے اخبارات میں احمدیت کے متعلق اعلان چھپوائے۔انفرادی تبلیغ کا آپ کو بے حد شوق تھا۔بڑے بڑے گتوں پر تبلیغی امور تحریر کر کے بازاروں اور پارکوں میں گھومتے اور لوگوں کی توجہ اسلام کی حسین تعلیم کی طرف مبذول کرواتے۔جب آپ ربوہ تشریف لائے تو حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے ارشادات کی روشنی میں ان کاسلیپس تیار کیا گیا اور تین مبلغین کو مختلف مضامین پڑھانے پر متعین کر دیا گیا۔آپ یوں تو ہر شخص سے نہایت محبت اور اخلاص سے ملتے تھے لیکن حضرت خلیفہ اسیح الثالث سے تو انہیں عشق تھا۔آپ اس چیز کا اظہار فرماتے تھے کہ میں چاہتا ہوں کہ بار بار حضور سے ملاقات کروں اس کے بغیر میری تشنگی دور نہیں ہوتی۔جب حضور سے اس بات کا ذکر کیا گیا تو حضور نے فرمایا کہ آج کل تو طبیعت ٹھیک نہیں ہے میں دو چار روز بعد انہیں بلاؤں گا وہ انشاء اللہ خوش ہو جائیں گے۔چنانچہ اس کے بعد حضور نے آپ کو یا دفرمایا اور جب وہ حضور سے ملاقات کر کے دفتر میں آئے تو بہت خوش تھے۔الحاج مرزا معظم بیگ صاحب آف کوئٹہ وفات: ۲۱ اپریل ۱۹۷۰ء اصل وطن دھرم سالہ ضلع کانگڑہ تھا۔۱۹۱۲ء میں آپ بغرض تعلیم قادیان آگئے۔بطور کلرک ۱۹۱۴ء میں ترقی اسلام دفتر میں جس کے انچارج حضرت چوہدری فتح محمد سیال صاحب تھے، کام کیا۔ازاں بعد حضرت مصلح موعود کی تحریک پر فوج میں بھرتی ہوئے۔۱۹۱۷ء سے ۱۹۲۰ء تک دوسری جنگ عظیم میں شامل ہو کر عراق، بغداد، عرب میں رہے۔۱۹۲۱ء میں واپس قادیان آ کر دفتر امور عامہ اور دفتر ناظر اعلیٰ میں خدمت انجام دی۔۱۹۲۲ء میں بسلسلہ ملازمت گلگت چلے گئے اور ۲۵ سال تک وہاں ملازمت کی۔پارٹیشن کے بعد آپ کوئٹہ آگئے۔قیام کوئٹہ کے دوران بطور سیکرٹری ضیافت خدمت انجام دی۔ملازمت سے ریٹائر ہوئے تو اپنے آپ کو سلسلہ کی خدمت کے لئے وقف کر دیا۔۱۴ جنوری ۱۹۵۶ء کو نائب افسر لنگر خانہ ربوہ مقرر ہوئے اور ۳۰ را پریل ۱۹۵۶ء سے ۳۰ ستمبر ۱۹۶۰ء تک افسر لنگر خانہ کے فرائض انجام دیئے۔آپ کو تحریک جدید کے پانچ ہزاری مجاہدین میں شامل ہونے کا شرف حاصل تھا۔39