تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 298 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 298

تاریخ احمدیت۔جلد 26 298 سال 1970ء کا کوئی عزیز اس وقت حیدر آباد میں نہ تھا۔خود ہی آپ کی طرف سے سامان تیار کروایا اور ہر طرح آپ کے آرام کا خیال رکھا۔31 عبدالرشید صاحب جنگوی ابن مکرم چوہدری عبدالرحمن صاحب وفات : ۲۳ جنوری ۱۹۷۰ء آپ ۳۳ سال کی عین جوانی کی عمر میں لاہور میں وفات پاگئے۔آپ نہایت ہونہار اور خدمت دین کا جذبہ رکھنے والے نوجوان تھے۔لاہور کی جماعت میں مختلف حیثیتوں سے جماعت اور خدام الاحمدیہ میں کام کرنے کا موقع ملا۔آپ مجلہ " فاروق خدام الاحمدیہ کے مینیجر بھی رہے۔مورخہ ۲۴ جنوری ۱۹۷۰ء بروز ہفتہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے از راه شفقت بعد نماز ظہر نماز جنازه پڑھائی۔عام قبرستان میں تدفین کے بعد مکرم مولانا ابوالعطاء صاحب نے دعا کروائی۔چوہدری لیق احمد صاحب کھو کھر ایم۔اے وفات: ۵ فروری ۱۹۷۰ء جماعت احمد یہ انگلستان کے مخلص احمدی نوجوان مکرم چوہدری لئیق احمد کھوکھر ایم اے ابن مکرم میجر چوہدری غلام محمد صاحب کھوکھر مورخہ ۵ فروری ۱۹۷۰ء کو انگلستان میں وفات پاگئے۔وفات کے وقت آپ کی عمر ۳۸ سال تھی۔مرحوم محترم قاضی عبدالسلام صاحب بھٹی کے بھانجے اور داماد تھے۔بہت نیک مخلص اور سلسلہ کے کاموں میں بہت بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے تھے۔طبیعت بہت ہنس مکھ پائی تھی۔ہر ایک سے بہت خندہ پیشانی سے ملتے اور سب ہی ان سے ملکر مسرور ہوتے۔حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری خالد احمدیت آپ کے بارے میں لکھتے ہیں:۔محترم چوہدری لئیق احمد صاحب کھوکھر ایم۔اے مرحوم سلسلہ احمدیہ کے لئے فدائی تھے۔انہیں پاکستان کے علاوہ زیادہ تر وقت مشرقی افریقہ میں گزارنے کا موقعہ ملا ہے۔اب گذشتہ تھوڑے عرصہ سے وہ انگلستان چلے گئے تھے۔کتب دینیہ قرآن مجید اور تصنیفات حضرت مسیح موعود علیہ السلام پڑھنے کا خاص شوق تھا۔بہت عمدہ اور سلجھی ہوئی بات کرتے تھے۔صوفی مشرب نوجوان تھے۔اپنے بچوں کی انہوں نے عمدہ تربیت کی تھی۔ان میں تبلیغی روح پیدا کر دی تھی وہ میرے بیٹے عزیزم عطاء الکریم صاحب شاہد کے ہم زلف تھے۔جماعتی تعارف کے علاوہ رشتہ داری کے لحاظ سے بھی میں ان کو جانتا