تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 242
تاریخ احمدیت۔جلد 26 242 سال 1970ء جاری ہو اور اس کے ہاتھ میں بھری ہوئی بندوق ہو اور وہ مع بندوق ایک طرف ہو کر نوافل میں مشغول ہو جائے۔169 170- ۴۔سید اسعد گیلانی امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و بهاولپور امیدوار قومی اسمبلی حلقه سرگودها نے کہا کہ ” ہم ان انتخابات کو جہاد سمجھ کر لڑ رہے ہیں۔کہ اگر جماعت اسلامی برسر اقتدار آ گئی تو وہ قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے گی۔اور ملک میں غیر اسلامی قوانین کا خاتمہ کر دے گی۔سید اسعد گیلانی یہاں گلزار صادق میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔آپ نے تقریر کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جماعت اسلامی قادیانیوں کو غیر مسلم فرقہ بجھتی ہے اور ان کی جماعت برسراقتدار آئی تو قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے گئی۔۵۔امیر جماعت اسلامی شہر سیالکوٹ مولوی عبدالحمید خان نے کہا:۔اب جماعت اسلامی کو برسراقتدار آنے سے کوئی بھی طاقت نہیں روک سکتی“۔۶۔مودودی اخبار ”کوہستان نے احمدیوں کے خلاف افتراء پردازی کی پر زور مہم چلاتے ہوئے ایک خبر یہ اختراع کی کہ:۔172 قادیانیوں کی حکومت پیپلز پارٹی کے ذریعہ قائم ہوگی۔احد یہ جماعت کے رہنما نے مرزا غلام 66 احمد کی پیشگوئی کا اعلان کر دیا۔۔۔گذشتہ دنوں جماعت احمدیہ کے ایک رہنما نے یہ کہہ کر اپنے حامیوں کو پیپلز پارٹی کے ساتھ تعاون کا حکم دیا تھا کہ مرزا غلام احمد کی پیشگوئی کے مطابق قادیانیوں کی حکومت پیپلز پارٹی کے ذریعہ قائم ہوگی۔۔۔۔جماعت احمدیہ اور پیپلز پارٹی کے درمیان کسی سمجھوتے کے شبہ کو اس سے بھی تقویت پہنچتی ہے کہ پیپلز پارٹی کے ترجمان ایک ہفت روزہ نے ایک با قاعدہ منصوبے کے تحت بعض دوسری جماعتوں پر یہ الزام عائد کرنے کی کوشش کی کہ ان کا قادیانیوں سے معاہدہ طے پا چکا ہے۔اس پروپیگنڈے کا مقصد غالباً یہ تھا کہ خود ان کی جماعت کے ساتھ معاہدے کو خفیہ رکھا جا سکے۔ادھر یہ خبر شائع ہوئی اُدھر جماعت اسلامی کی پراپیگنڈہ مشینری نے کوہستان کے حوالے اسے اشتہار کی شکل میں ملک میں پھیلا دیا۔یہ اشتہار ” جماعت مجاہدین اسلام پاکستان لائل پور کے فرضی نام سے شائع کیا گیا۔