تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 13
تاریخ احمدیت۔جلد 26 13 سال 1970ء شرقی میدان میں تشریف لائے۔حضور کے ہمراہ چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب (صدر فضل عمر فاؤنڈیشن ) بھی تھے۔جو نہی حضور کی موٹر کا احاطہ میں رکی کرنل عطاء اللہ صاحب ( نائب صدر فضل عمر فاؤنڈیشن )، جملہ ڈائریکٹرز اور مولانا شیخ مبارک احمد صاحب (سیکرٹری فضل عمر فاؤنڈیشن) نے حضور کا استقبال کیا۔بعد ازاں حضور اس جگہ رونق افروز ہوئے جہاں شرکاء حضرات بیٹھے ہوئے تھے۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جو حافظ محمد صدیق قریشی صاحب نے کی۔جس کے بعد مولانا شیخ مبارک احمد صاحب نے حضور کی خدمت میں سپاسنامہ پیش کیا جس میں خلافت لائبریری کی زیر تعمیر عمارت کے منصوبہ کی تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے عرض کیا کہ فضل عمر فاؤنڈیشن نے لائبریری کی عمارت کا منصوبہ اپنے ذمہ لیا ہے اور اس کے لئے ساڑھے تین لاکھ روپے کا بجٹ منظور کیا ہے۔صدر انجمن احمدیہ نے اس پیشکش کو شکریہ کے ساتھ قبول کرتے ہوئے زمین کا قطعہ حضور پر نور کی منظوری سے مرحمت فرمایا ہے۔گذشتہ ڈیڑھ سال سے عمارت کے سلسلہ میں مختلف زاویوں سے غور کر کے ایک ابتدائی نقشہ تیار کرایا گیا جس کے پیش نظر چوہدری عبدالرشید صاحب (لندن)، عبدالحمید اختر صاحب (اسلام آباد)، خالد ورک صاحب (اسلام آباد ) ، میاں عبد الغنی صاحب رشدی (راولپنڈی ، شیخ مامون احمد صاحب (کراچی) اور محمود حسین صاحب (لاہور) نے ضروری نقشے تیار کئے۔فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے محمود حسین صاحب کا نقشہ پسند کیا اور انہیں آخری ہدایات اور لائبریری کی جملہ ضروریات سے آگاہ کرتے ہوئے نیا نقشہ تیار کرنے کیلئے کہا اور حضور کے تازہ ارشادات سے بھی اطلاع دی گئی۔چنانچہ منظور شدہ نقشہ میں سب ضروری باتوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔منظور شدہ نقشہ میسرز پر ویز اینڈ محمود ایسوسی ایشن کے محمود حسین صاحب اور پرویز نعیم صاحب ممبر بیچلرز آرکیٹکٹ اور انسٹی ٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس پاکستان ) اور عبدالحمید صاحب بی ایس سی (سول انجینئر ممبر انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز) کی اجتماعی جد و جہد اور تعاون کا نتیجہ ہے۔میسرز پر ویز اینڈ محمود ایسوسی ایشن نے پاکستان کے مختلف شہروں میں بعض اہم تعمیرات اور پارکس کے ڈیزائن تیار کئے ہیں اور کئی ایک پرا جیکٹ مکمل کئے ہیں۔بعض ڈیزائنوں پر انعام بھی حاصل کیا ہے۔یکم جنوری ۱۹۷۰ء سے نقشہ کے مطابق عمارت بنوانے اور نگرانی کے کام کے لئے مشتاق احمد خان صاحب انجینئر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔خان صاحب ریٹائر ڈ ایگزیکٹو انجینئر ہیں۔انہوں