تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 185
تاریخ احمدیت۔جلد 26 185 سال 1970ء چیز ہے کیونکہ وہ صدیوں تک ان کے ظلم و ستم کا نشانہ رہ چکے ہیں۔ہندوؤں سے بھی انہیں بڑی نفرت ہے کیونکہ یہ جائز اور نا جائز ذرائع سے جو کماتے ہیں وہ فوراً ہندوستان بھجوا دیتے ہیں۔لبنانی اور شامی عرب بھی وہاں کام کرتے ہیں لیکن وہ جو کچھ کماتے ہیں وہیں لگا دیتے ہیں اس لئے ان سے افریقیوں کو کوئی پر خاش نہیں۔۲۵ ستمبر۔حضور نے گذشتہ سلسلہ خطبات کے تعلق میں خطبہ جمعہ کے دوران نہایت بصیرت افروز پیرا یہ میں ایمان بالآخرت پر روشنی ڈالی۔نماز جمعہ کے بعد حضور نے چوہدری محمد شریف صاحب کو شرف ملاقات بخشا۔آپ گیمبیا میں کامیابی کے ساتھ فریضہ تبلیغ بجالانے کے بعد حال ہی میں واپس تشریف لائے تھے۔۲۶ ستمبر۔اس روز پچھلے پہر ضلع ہزارہ کی مجالس کا دو روزہ تربیتی اجتماع شروع ہوا۔نماز ظہر کے بعد حضور نے پروفیسر ناصر احمد صاحب ( برادر مولانا عطاء اللہ صاحب کلیم مجاہد افریقہ ) قائد علاقائی مجلس خدام الاحمدیہ صوبہ سرحد سے اس اجتماع کے بارے میں گفتگو فرمائی اور نماز مغرب کے بعد احباب میں رونق افروز ہوئے جس میں 9 مجالس کے قریباً ۵۰ اطفال اور خدام اپنے قائد علاقائی کے ساتھ حاضر تھے۔حضرت اقدس نے اس موقع پر نہایت مؤثر اور دلنشیں انداز میں نونہالان جماعت کو اپنے روح پرور ارشادات اور بیش قیمت نصائح سے نوازا۔اور ان پر یہ حقیقت خاص طور پر واضح فرمائی کہ ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنے کا کام اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کے سپر دفرمایا ہے یہ بہت بڑا کام ہے جسے ہم نے نسلاً بعد نسل انجام دینا ہے اور اس میں ہم اسی صورت میں کامیاب ہو سکتے ہیں که مخالفین اسلام جن ہتھیاروں کے ساتھ حملہ آور ہیں ان سے کہیں زیادہ مضبوط ہتھیار ہمارے پاس ہوں اس سلسلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمیں ایسے دلائل عطا فرمائے ہیں جن کا بڑے سے بڑا عالم یا فلسفی بھی مقابلہ نہیں کر سکتا۔یہ دلائل ہمیں یاد ہونے چاہئیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے کثرت سے آسمانی نشانات اور معجزات عطا کئے ہیں جن کے مقابلے میں دوسرے تمام مذاہب عاجز اور بے بس ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں تیسرا ہتھیار دعا کا عطا فرمایا ہے یہ ایسا گر ہے جس کے مقابلے میں مخالفت ہمیں کوئی نقصان پہنچا ہی نہیں سکتی بلکہ ہمارے لئے کھا د کا کام دیتی ہے اور ہماری ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوتی ہے۔احمدی نو جوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے علم کو ان دلائل کے ساتھ پختہ بنائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب بالخصوص