تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 182 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 182

تاریخ احمدیت۔جلد 26 182 سال 1970ء بھیجوانے چاہئیں۔حضور نے اسے بڑا اچھا مشورہ قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ وہاں ابھی تک مسلمان وکیل کوئی نہیں اپنے افریقن بھائیوں کی قانونی راہنمائی کا ثواب بھی ہے اور اس میں دنیوی فائدہ بھی ہے۔نماز مغرب کے بعد حضور نے مولانا چراغ الدین صاحب مربی سلسلہ احمدیہ کو تبلیغی اور تربیتی امور کے بارے میں اہم ارشادات فرمائے اور فرمایا کہ جماعت میں ایسے افراد کی بھی ضرورت ہے جنہیں اصلاح وارشاد کے کام میں غیر معمولی جنون اور لگن ہو۔9 ستمبر - مشہور عالم سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام صاحب نے شرف ملاقات حاصل کیا۔استمبر۔حضور نے اپنے مختصر خطبہ جمعہ میں احمدیت پر اللہ تعالیٰ کے روز افزوں افضال اور حاسدین کی مخالفانہ کا رروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا یہ جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل کے سائے میں ہے اور اس کے امام کی حیات و وفات اللہ تعالیٰ کی مشیت کے تابع ہے جس میں کسی انسان کو دخل نہیں۔نہ اللہ تعالیٰ کے فضل کبھی چھینے جا سکتے ہیں اور نہ ان الہی فضلوں کے اصل مورد اور جماعت کے روح رواں کو اللہ تعالیٰ کی مرضی کے خلاف کوئی گزند پہنچانے کے منصوبے کامیاب ہو سکتے ہیں۔آخر میں فرمایا۔یہ ٹھیک ہے ہم دنیوی لحاظ سے بیکس و بے بس ہیں مگر ہمارا سہارا تو صرف اللہ تعالیٰ کی قادر وتوانا ہستی پر ہے۔اس لئے احباب جماعت کو میری یہ نصیحت ہے کہ وہ اس سہارے کو مضبوطی سے پکڑتے ہوئے نہایت ضبط و تحمل کا نمونہ دکھا ئیں اور ہمیشہ عاجزانہ دعاؤں اور پیہم قربانیوں کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمتوں کو جذب کرنے کی کوشش کرتے رہیں۔۱۸ ستمبر۔اس روز حضور اسلام آباد تشریف لائے اور صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کی کوٹھی پر رونق افروز ہوئے۔نماز مغرب کے بعد حضور نے دورہ مغربی افریقہ کے متعلق AFRICA SPEAKS کے نام سے زیر طباعت با تصویر کتاب کا ذکر فرمایا ( یہ دیدہ زیب کتاب جلد ہی مجلس نصرت جہاں تحریک جدید ربوہ کے زیر انتظام شائع ہو گئی اور بہت مقبول ہوئی) حضور نے کتا بچہ عدالت کا فیصلہ کیا احمدی مسلمان ہیں“ کی تقسیم کے طریق کار پر روشنی ڈالی اور مجلس خدام الاحمدیہ کی اس خدمت پر اظہار خوشنودی فرمایا کہ اس نے ایک رات میں دس ہزار کی تعداد میں یہ کتا بچہ تقسیم کیا ہے۔حضور نے تقسیم ملک کے وقت خونی فسادات میں جماعت احمدیہ کا قادیان سے معجزانہ طور پر بیچ نکلنے کا ذکر کرتے ہوئے متعدد ایمان افروز واقعات بیان فرمائے۔قادیان کے گردونواح میں دیہات کے سادہ لوح غیر از جماعت دوستوں کو سکھوں کے خطرناک عزائم سے بروقت آگاہ کرنے ، ان کی صحیح