تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 129
تاریخ احمدیت۔جلد 26 129 سال 1970ء رخصت گذار کر پھر حدیقہ المبشرین میں رپورٹ کریں۔حدیقہ ان کے بارہ میں حضور سے نئی ہدایات لے کر جہاں ان کو بھجوانا ہو متعلقہ ادارہ کو اس کی اطلاع کرتا ہے۔(۱۰) حدیقۃ المبشرین کے بجٹ میں اس وقت (۱۹۸۲ء میں )۱۵۵ مبلغین اور ۲ را فراد عملہ کے شامل ہیں۔ان سب کی فائلیں، سروس بکیں اور ضروری ریکارڈ حدیقہ میں ہوتا ہے۔حدیقہ ہی ان سب کو الاؤنس اور دوسرے بل ادا کرتا ہے۔مثلاً امداد سرما، امداد گندم وغیرہ۔(۱۱) حدیقہ کے بجٹ کا نصف حصہ تحریک جدید اور نصف انجمن ادا کرتی ہے۔دونوں اداروں کی طرف سے ہر سہ ماہی کے لئے اخراجات پیشگی مل جاتے ہیں۔حدیقہ کے بلوں کی پڑتال کے لئے مکرم ناظر صاحب دیوان آڈیٹر مقرر ہیں۔(۱۲) ہمارا اکاؤنٹ امانت تحریک جدید میں ہے جسے سیکرٹری حدیقہ المبشرین اور مکرم ناظر صاحب اصلاح وارشاد آپریٹ کرتے ہیں۔(۱۳) علاوہ دوسرے فرائض کے حدیقہ المبشرین سال میں ایک بار مربیان کرام کے لئے ریفریشر کورس منعقد کرتا ہے۔جس کے لئے جملہ نصاب، پروگرام اور دوسری تمام تفصیلات حضور منظور فرماتے رہے ہیں۔گذشتہ سالوں میں آخری تین سالوں کے مربیان ایک ماہ کے لئے اس کورس میں شامل ہوتے تھے۔اس دفعہ حضور نے صرف دو سالوں کے مربیان کو شامل ہونے کے لئے فرمایا تھا۔گل ۲۸ مربیان تھے جن کو چار گروپوں میں تقسیم کر لیا گیا تھا۔کورس کی مدت بھی ایک ایک ہفتہ کر دی گئی اس طرح ۲۸ مربیان کے چار گروپ مجموعی طور پر ۵ امئی سے اجون تک ریفریشر کورس میں شریک ہوئے۔(۱۴) اس وقت حدیقہ المبشرین کا عملہ ایک سیکرٹری، ایک محرر درجہ دوم اور ایک مددگار کارکن پر مشتمل ہے۔دستخط محمد شفیع اشرف ۲۳/۶/۸۲ اس خط پر حضرت خلیلة امسیح الرابع نے مندرجہ ذیل نوٹ رقم فرمایا:۔واپس۔ٹھیک ہے۔اسی طریق پر کام جاری رہے۔ہاں اگر کسی بارہ میں دقت پیش آئے اور طریق بدلنا مناسب معلوم ہو تو ایسی صورت میں تحریری رپورٹ کریں۔( حضورانور) ۲۶/۶/۸۲ 0