تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 130
تاریخ احمدیت۔جلد 26 مجلس نصرت جہاں کا قیام ہے۔130 سال 1970ء حضرت خلیفۃالمسیح الثالث نے مجلس نصرت جہاں کی جواؤلین کمیٹی ترتیب دی وہ درج ذیل ا۔مكرم وكيل التبشیر صاحب مکرم مولانا نسیم سیفی صاحب (نائب صدر ) مکرم مولانا نذیر احمد مبشر صاحب مکرم محمد اسمعیل منیر صاحب (سیکرٹری) مکرم مولا نا مقبول احمد قریشی صاحب ۶ - مکرم مرزا خورشید احمد صاحب ۷۔مکرم مرزا انس احمد صاحب مجلس نصرت جہاں کے قیام پر سید نا حضرت ملا یہ اسی انالٹ نے اس کمیٹی کو۲ جون ۱۹۷۰ء کو حسب ذیل ارشاد فرمایا: پروگرام لیپ فارورڈ جواب چھ ملکوں پر مشتمل ہے اس کام کو تیزی اور تندہی سے کرنے کے لئے مندرجہ بالا کمیٹی بنائی گئی ہے۔اور جب تک یہ کام مضبوطی سے اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہو جاتے وکالت تبشیر تحریک جدید کے ساتھ براہ راست 66 اس کا تعلق نہیں ہوگا۔یہ کمیٹی براہ راست میری نگرانی میں کام کرے گی۔“ 121 ارض بلال میں ہسپتالوں اور سکولوں کا قیام سید نا حضرت خلیفہ المسح الثالث نے دورہ افریقہ سے واپسی کے بعد چند سالوں کے اندراندر ارض بلال افریقہ میں کس طرح نئے ہسپتالوں اور سکولوں کا جال بچھا دیا وہ ایک حیرت انگیز کارنامہ ہے جو قیامت تک ستاروں کی طرح چمکتا دمکتا رہے گا جس کی ایمان افروز تفصیلات اپنے اپنے مقام پر آئیں گی مگر ۱۹۷۰ء کے واقعات میں بھی وقت تحریر ہذا ۲۰۱۴ ء تک کا ایک مختصر خاکہ پیش کرنا ضروری معلوم ہوتا ہے۔