تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 128 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 128

تاریخ احمدیت۔جلد 26 ارشاد مقامی میں بھیجوایا جاتا ہے۔128 سال 1970ء (۳) ایک سال وہاں کام کرنے کے بعد پھر حضور سے ہدایت حاصل کر کے انہیں اصلاح و ارشاد مرکز یہ میں بھجوایا جا سکتا ہے۔(۴) مجموعی طور پر کم از کم پانچ سال کے تجربہ کے بعد ان کے نام حضور کی خدمت میں بیرون ملک کے لئے تجویز کئے جا سکتے ہیں۔اور اگر حضور منظور فرما لیں تو انہیں وکالت تبشیر میں بھجوا دیا جاتا ہے۔(۵) بیرونی ممالک کے لئے کوئی نام تجویز کرنے سے پہلے اس مبلغ کے بارے میں صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب ( حضور نے اس پر دائرہ لگا کر تحریر فرمایا ” وکیل التبشیر ) سے زبانی مشورہ کرنا ضروری ہے۔ان کے مشورہ کے بعد حسب ضرورت لکھ کر ان سے توثیق بھی کروائی جاتی ہے۔پھر جہاں جہاں اس مربی نے کام کیا ہوتا ہے وہاں کے امراء یا کسی اور مناسب عہد یدار سے نیز نظارت اصلاح وارشاد، وکالت تبشیر اور جامعہ احمدیہ وغیرہ سے اس کے کام کے بارے میں رپورٹیں منگوائی جاتی ہیں۔خود سیکرٹری حدیقہ المبشرین کا اپنا ریکارڈ اور تاثر بھی ملحوظ رکھا جاتا ہے۔ان سب کو مرتب کر کے مبلغ کے کارڈ کے ساتھ جس پر اس کے ضروری کوائف اور تصویر بھی ہوتی ہے حضور کی خدمت میں ان کا معاملہ پیش کیا جاتا ہے۔(۶) جو مبلغ باہر جاتا ہے کم از کم تین سال کے لئے ان کا قیام بیرون ملک ضروری ہے۔اگر سلسلہ کی ضرورت ہو تو یہ عرصہ پانچ سال کا بھی ہوسکتا ہے، اگر فیملی ساتھ ہو تو بھی۔(۷) جو مبلغ بیرون ملک اپنا عرصہ پورا کر لیتے ہیں خواہ کسی دوسری جگہ ان کو تبدیل کر دیا جائے تو بھی ضروری ہے کہ پہلے وہ مرکز میں آئے۔(۸) بعض مبلغین کے کارڈوں پر حضور کے ارشاد کے ماتحت یا از خود حضور نے سرخ نشان (x) لگوایا ہوا ہے۔اس سے مراد یہ ہے کہ ایسے مبلغین کے اسماء بیرونی ملکوں کے لئے تجویز نہیں کئے جاسکتے۔اس طرح حضور کی طرف سے جن مبلغین کے بارے میں کوئی خاص ہدایت اس کے علاوہ ہو وہ نام بنام نوٹ کر لی جاتی ہے اور ان کے بارہ میں کوئی بھی کارروائی کرتے ہوئے حضور کی اُن ہدایات کو ملحوظ رکھا جاتا ہے۔(۹) جو مبلغین بیرون ملک سے آتے ہیں ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ مرکز میں اپنا عرصہ