تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 127
تاریخ احمدیت۔جلد 26 127 سال 1970ء بالترتیب ۵۱ اور ۵۵ نئے مربیان کرام حدیقہ سے وابستہ ہوئے۔حديقة المبشرین نے حضرت خلیفہ امسیح کے ارشاد مبارک پر نہایت محنت و جانفشانی کے ساتھ سلسلہ احمدیہ کے جملہ مربیان کرام کے کارڈ تیار کئے جن پر ان کی تصویر کے ساتھ ضروری کوائف بھی درج کئے۔نیز دفتر میں آویزاں کرنے کے لئے ان کی تصاویر شیشے کے چھ بڑے بڑے فریموں میں محفوظ کر دیں۔جن میں مندرجہ ذیل ترتیب کے ساتھ تصاویر لگائی گئیں۔وو ا منهم من قضى نحبه‘ میں شامل مبلغین کرام ۲۔بر اعظم افریقہ کے مبلغین کرام ۳۔براعظم ایشیا کے مبلغین کرام ۴۔بر اعظم یورپ و امریکہ کے مبلغین کرام ۵۔پاکستان کے مربیان کرام ۶۔انتظامیہ میں شامل اور ریز رو مبلغین کرام طریق کار اور لائحہ عمل سید نا حضرت خلیفہ مسیح الرابع نے مسند خلافت پر متمکن ہوتے ہی حدیقہ المبشرین کے طریق کار اور لائحہ عمل کے بارے میں استفسار فرمایا۔اس پر اس وقت کے سیکرٹری حدیقۃ المبشرین محترم مولانا محمد شفیع اشرف صاحب نے حضور کی خدمت میں اس کے متعلق ایک عریضہ ارسال کیا جس پر حضور نے یہ نوٹ لکھا کہ حدیقہ امیر مین اپنے اسی طریق کے مطابق کام جاری رکھے۔اس خط کا متن اور سید نا حضرت خلیفتہ اسیح کا رقم فرمودہ نوٹ درج ذیل ہے:۔"حديقة المبشرين - لائحہ عمل اور طریق کار سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے اس ادارہ کے قیام کا اعلان ۱۹ جون ۱۹۷۰ کو فرمایا تھا۔عملاً ۲۰ را گست ۱۹۷۰ء کو حدیقہ المبشرین نے کام شروع کیا۔اس وقت اس کا نام پول مبلغین “ تھا۔(۱) جملہ شاہدین جو جامعہ احمدیہ پاس کر لیتے ہیں وہ وکالت دیوان تحریک جدید کے توسط سے تمام کے تمام حدیقہ المبشرین میں رپورٹ کرتے ہیں۔(اب یکم جولائی ۱۹۸۲ء کو انشاء اللہ نئے شاہدین جامعہ احمدیہ سے آئیں گے ) (۲) ان کے بارے میں حضور سے ہدایات لے کر انہیں کم از کم ایک سال کے لئے اصلاح و -