تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 106
تاریخ احمدیت۔جلد 26 106 سال 1970ء آپ اس عرصہ میں بعض نئی تعمیر ہونے والی مسجدوں کا سنگ بنیا درکھیں گے۔لوگوں کو فردا فردا شرف ملاقات سے نوازیں گے اور ایک پریس کانفرنس میں اخبار نویسوں سے بھی خطاب فرمائیں گے۔اسی طرح گھا تین ٹائمز نے بھی اپنے اپریل کے شمارہ میں حضور انور کا فوٹو 103- شائع کر کے کسی قدر مختلف الفاظ میں حضور کی متوقع تشریف آوری کا ذکر کر کے اہل گھانا کوعنقریب رونما ہونے والے اس اہم واقعہ سے مطلع کیا۔گھانا ہی کے ایک اور اخبار دی ایکو (The Echo) نے تو اپنے ۱۲ را پریل ۱۹۷۰ء کے شمارہ میں حضور کا اور بھی زیادہ بڑا اور نمایاں فوٹو شائع کر کے اس کے نیچے جلی حروف میں لکھا:۔”ساری دنیا میں پھیلی ہوئی جماعت احمدیہ کے امام ہنر ہولی نس مرزا ناصر احمد سے ملئے۔اکرامیں آپ کی تشریف آوری اگلے ہفتہ کے روز ۱۸ اپریل کو متوقع ہے۔آپ یہاں دینی مقصد کے پیش نظر 104- تشریف لا رہے ہیں۔اور جب حضور ۱/۱۸اپریل کولیگوس سے بذریعہ ہوائی جہازا کرا کے فضائی مستقر پر ورود فرما ہوئے تو ڈیلی گرافک“ نے احمد یہ لیڈر کا اکرا میں ورود کے زیر عنوان حسب ذیل خبر شائع کی:۔جماعت احمدیہ کے سربراہ اعلیٰ ہر ہولی نس مرزا ناصر احمد اپنے مغربی افریقہ کے دورہ کے سلسلہ میں ہفتہ کے روز نایجیریا کے دارالحکومت لیگوس سے بذریعہ ہوائی جہاز کرا میں ورود فر ما ہوئے۔خلیفہ اسیح جو پہلی مرتبہ گھانا تشریف لائے ہیں کے ساتھ آٹھ افراد اور بھی ہیں۔ان میں آپ کی حرم سیدہ منصورہ بیگم اور احمد یہ فارن مشنز کے ڈائریکٹر جناب مرزا مبارک احمد بھی شامل ہیں۔سر براہ اعلیٰ نے اکرا پہنچنے پر فرمایا کہ آپ اپنے سات روزہ قیام کے دوران جماعت احمدیہ کے نمائندوں کے ساتھ مل کر اس امر کا جائزہ لیں گے کہ ملک کی روحانی اور معاشرتی ترقی میں ہاتھ بٹانے کے لئے احمد یہ ہیڈ کوارٹر کس طرح مؤثر امداد دے سکتا ہے۔اخبار مذکور نے مندرجہ بالا خبر کے ساتھ ہی بڑے سائز کا ایک بہت نمایاں فوٹو بھی شائع کیا۔اس میں حضور انور کو زینہ کی مدد سے ہوائی جہاز سے اترتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔حمد اسی طرح ایک اور اخبار ” گھا نہین ٹائمنز نے بھی اپنے ۲۰ را پریل ۱۹۷۰ء کے شمارہ 105