تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 105 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 105

تاریخ احمدیت۔جلد 26 رہے ہیں۔105 102 سال 1970ء ان ہزاروں احمدیوں کو جو آپ کو الوداع کہنے کی غرض سے فضائی مستقر پر جمع ہوئے تھے۔حضرت مرزا ناصر احمد صاحب نے الوداعی خطاب سے نوازتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ ہمیشہ اس بات کو یا درکھیں کہ وہ ایک عظیم سرزمین کے بیٹے اور بیٹیاں ہیں جو قدرتی اور انسانی وسائل سے مالا مال ہے۔آپ نے فرمایا تمہارا مستقبل بہت شاندار ہے۔اتنا شاندار کہ تم اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔لیکن شرط یہ ہے کہ تم ہم سب کے خالق و مالک یعنی اللہ تعالیٰ سے زندہ تعلق قائم کرو۔غانا میں ورود مسعود اور مصروفیات کا ذکر غانا کے اخبارات نے سیدنا حضرت خلیفہ المسح الثالث کے وہاں پہنچنے سے دس گیارہ روز قبل ہی جبکہ ابھی آپ نایجیریا بھی نہیں پہنچے تھے ) حضور کے بڑے بڑے نمایاں فوٹو شائع کر کے اہل گھانا تک یہ اطلاع پہنچانی شروع کر دی تھی کہ دنیائے اسلام کی ایک عظیم شخصیت عنقریب ان کے ہاں تشریف لا رہی ہے۔حمد چنانچہ وہاں کے سب سے اہم اور نامور ومشہور اخبار ”ڈیلی گرافک“ نے اپنی ے اپریل کی اشاعت میں حضور کا ایک بڑے سائز کا فوٹو نمایاں طور پر شائع کر کے اس کے نیچے لکھا:۔یہ ہیں ساری دنیا میں پھیلی ہوئی اسلامی تحریک ( جو جماعت احمدیہ کے نام سے موسوم ہے) کے ۶۱ سالہ سر براہ اعلیٰ ہز ہولی نس مرزا ناصر احمد خلیفتہ المسیح الثالث۔آپ اپنے دورہ مغربی افریقہ کے سلسلہ میں ۱۸ را پریل کو گھانا تشریف لا رہے ہیں۔آج سے ۴۹ سال قبل گھانا میں جماعت احمدیہ کے قیام کے بعد سے یہ پہلا موقعہ ہے کہ جماعت احمدیہ کے سر براہ اعلیٰ حضرت امام جماعت احمدیہ ) مغربی افریقہ میں احمدیہ مشنوں کا معاینہ فرمانے بنفس نفیس تشریف لا رہے ہیں۔اکرامیں کل ایک بیان جاری ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ حضرت امام جماعت احمد یہ گھانا میں اپنے قیام کے دوران میں صدارتی کمیشن کے چیئر مین بریگیڈ مراے۔اے افریفا Brigadier) (Akwasi Amankwaa Afrifa۔24 April 1936۔26 June1979 سے بھی ملاقات فرمائیں گے۔آپ سالٹ پانڈ بھی تشریف لے جائیں گے۔جہاں گھانا میں جماعت احمدیہ کا مرکزی مشن قائم ہے۔نیز آپ کماسی اور ٹیچی مان وغیرہ مقامات کا دورہ کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔