تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 75 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 75

تاریخ احمدیت۔جلد 25 75 سال 1969ء ضرور فائدہ اٹھانا چاہیے لیکن ہمیں اسلام کی پیش کردہ اعلیٰ وارفع روحانی اقدار پر اپنی تحقیق کی بنیا د رکھنی چاہیے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتب و تحریرات میں علمی تحقیق اور تفسیر قرآن کے جو اصول بیان فرمائے ہیں ہمیں ان کو مدنظر رکھ کر اپنی علمی تحقیق کو آگے بڑھانا ہے۔خطاب کے آخر میں حضور نے ارشاد فرمایا کہ میں نے آج کی گفتگو کو اس فقرہ سے شروع کیا تھا کہ ہمارے دل اللہ تعالیٰ کی حمد سے معمور ہیں کہ ایک اور درخت ہماری محبت اور خلوص نے اللہ تعالیٰ کی اس دنیا کی جنتوں میں لگانے کی کوشش کی ہے۔درخت کی زندگی پر سینکڑوں بلکہ ہزاروں حوادث آتے ہیں۔بعض حوادث کا انسان کو علم ہوتا ہے اور بعض کا اسے علم بھی نہیں ہوتا۔اللہ تعالیٰ نے ان حوادث میں سے فضل عمر فاؤنڈیشن کے درخت کو بڑی حفاظت سے نکال لیا اور اب وہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گیا ہے اور وقت آ گیا ہے کہ وہ پھل دینے لگے۔بالفاظ دیگر فضل عمر فاؤنڈیشن کا ایک دور جو زیادہ تر عطا یا جمع کرنے کا تھا ختم ہو چکا ہے اور ایک دور شروع ہوا ہے جس میں اس درخت کی اس رنگ میں حفاظت اور اس کی نشو و نما کے لئے کوشش اور جدو جہد کرنی ہے کہ یہ زیادہ سے زیادہ اور لذیذ سے لذیذ تر پھل دینے لگے اور زیادہ سے زیادہ انسان اس کے پھلوں کی لذت سے حصہ پانے لگیں۔سیرت النبی پر مشتمل نادر لٹریچر اور قیمتی مخطوطات کی شاندار نمائش صلى الله اس سال جماعت احمدیہ کراچی نے ۲۹ مئی سے ۱۵ جون ۱۹۶۹ء تک آنحضرت ﷺ کی حیات طیبہ اور سیرت مقدسہ سے متعلق نہایت بیش قیمت کتب اور قلمی مسودات کی نمائش کا وسیع پیمانے پر انتظام کیا جس میں قریب پانچ سو نادر کتب ، قلمی مسودات ، نقشے اور چارٹس زیارت کے لئے پیش کئے گئے۔نمائش کا افتتاح مغربی پاکستان ہائی کورٹ کے جسٹس قدیر الدین احمد صاحب نے فرمایا اور اپنے افتتاحی ایڈریس میں ایسی عظیم الشان نمائش کا اہتمام کرنے پر منتظمین کی کوششوں کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔پریس، ریڈیو اور ٹیلی ویژن نے افتتاحی تقریب کی کارگذاری کونشر اور ٹیلی وائز کرنے کی غرض سے ریکارڈ کیا۔یہ نمائش کراچی کے تمام حلقوں میں بیحد مقبول ہوئی اور عوام وخواص نے بھاری تعداد میں اس کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور گہری دلچسپی اور عقیدت کا اظہار کیا۔مولوی محمد اجمل صاحب شاہد ایم اے مربی سلسلہ احمدیہ کراچی کے قلم سے اس شاندار علمی نمائش کی تفصیلات درج ذیل کی جاتی ہیں:۔78-