تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 72 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 72

تاریخ احمدیت۔جلد 25 72 سال 1969ء سمیٹ لے اور خدا کے نام پر اسلام کی اشاعت میں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت بنی نوع انسان کے دل میں پیدا کرنے کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو ہر وقت تیار ہیں۔75 166 حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی تعلیم الاسلام کالج میں تشریف آوری تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کی سائنسی تعلیم کا معیار بلند کرنے کا منصوبہ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث کی ذاتی توجہ، دلچسپی اور راہنمائی کی بدولت تکمیل کے مراحل کامیابی سے طے کر رہا تھا۔اس سلسلہ میں پنجاب یونیورسٹی کی مقرر کردہ ایک خاص کمیٹی نے آلات فزکس کی ایک فہرست تیار کی تھی اور الحاق سے قبل ان کی فراہمی کو ضروری قرار دیا تھا جس پر ۱۹۶۸ء میں امریکہ ، انگلستان ، مغربی جرمنی اور یوگوسلاویہ سے سامان در آمد کرنے کا انتظام کیا گیا۔سامان کی پہلی کھیپ اس سال اامئی ۱۹۶۹ء کور بوہ میں پہنچی۔ان آلات کی درآمد کے لئے صدر انجمن احمد یہ پاکستان نے مئی ۱۹۶۹ء تک پچاس ہزار روپیہ کی منظوری دی تھی۔شعبہ فزکس کے تمام کارکنان نے سامان کی چیکنگ اور ترتیب دن رات ایک کر کے مکمل کی اور بڑے قرینہ سے شعبہ کی بڑی لیبارٹری میں ان کو نصب کر دیا۔جس کے بعد شعبہ فزکس کی طرف سے حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی خدمت میں انہیں ملاحظہ فرمانے کی درخواست کی گئی جسے حضور نے ازراہِ شفقت شرف قبولیت بخشا اور ے امئی ۱۹۶۹ء کو ساڑھے پانچ بجے شام شعبہ فزکس کی لیبارٹریز کا معاینہ کرنے کی غرض سے وہاں تشریف لے گئے۔قائمقام پرنسپل پروفیسر بشارت الرحمن صاحب کی زیر سر کردگی کالج کے صدر دروازہ پر حضور کا استقبال کیا۔ازاں بعد قائمقام پرنسپل صاحب اور صدر شعبہ فزکس کی معیت میں نو درآمد شدہ آلات فزکس اور دیگر تنصیبات کا معاینہ فرمایا نیز ان کی کارکردگی کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا۔ان نئے آلات میں اسلوسکوپ، الیکٹرک اوسی لیٹرز، الیکٹروسکوپ، ریڈیو ایکٹو سورسز ، ریٹ میٹر، الیکٹرانکس اور پریسین (Precision) انسٹرومنٹس جیسا بیش قیمت سامان بھی شامل تھا۔معاینہ اور کار کردگی کا عملی مظاہرہ دیکھنے کا یہ سلسلہ قریباً پون گھنٹہ تک جاری رہا۔فضل عمر فاؤنڈیشن کی پہلی تقریب تقسیم انعامات 76 ۲۵ مئی ۱۹۶۹ء کو فضل عمر فاؤنڈیشن کی تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں حضرت خلیفہ