تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 62 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 62

تاریخ احمدیت۔جلد 25 62 سال 1969ء تبلیغی جماعت کے لئے از بس ضروری ہے۔لائبریری کے لئے گزشتہ سال ابتدائی ضروری کام انجام دیئے گئے تھے زمین حاصل کی گئی۔ضروریات لائبریری کے لئے جائزہ لیا گیا اور اس کے لئے رقبہ کا فیصلہ کیا گیا۔سال زیر رپورٹ میں تمام ضروری معلومات، ہدایات اور Site Plan کی کاپیاں آرکیٹیکٹوں یعنی مکرم میاں عبد الغنی صاحب رشدی ، مکرم میاں حمید اختر صاحب، مکرم خالد ورک صاحب، مکرم شیخ مامون احمد صاحب اور مکرم محمود حسین صاحب کو بھجوائی گئیں۔ان سب بھائیوں نے نہایت محبت اور اخلاص کے ساتھ اپنا قیمتی وقت خرچ کر کے فاؤنڈیشن کی بہت بڑی امداد کی اور ضروری نقشے تیار کر کے بھجوائے۔فضل عمر فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کمیٹی مشتمل بر صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب، مکرم سید داؤ د احمد صاحب، مکرم شیخ مبارک احمد صاحب اور خاکسار نے لاہور میں اجلاس کیا اور ان نقشوں پر غور کیا۔تین آرکیٹیکٹ بھی اس میں شامل ہوئے۔ہر ایک نقشہ کے متعلق غور کرنے کے بعد اور بعض مزید امور کی روشنی میں ان نقشوں کے متعلق رپورٹ تیار کر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں پیش کی گئی۔بورڈ نے یہ فیصلہ کیا کہ ان تمام نقشوں اور دیگر معین شدہ امور کو مدنظر رکھ کر مکرم میاں عبد الغنی صاحب رشدی اور مکرم محمود حسین صاحب لائبریری کی عمارت کے نئے نقشے پوری تفصیلات کے ساتھ تیار کریں۔ہر دو آرکیٹیکٹ کی طرف سے نقشے مل چکے ہیں اب جلد ہی انتخاب کر کے تعمیر کی ضروری کارروائی شروع کی جائے گی۔انشاء اللہ تعالیٰ۔بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ۱۹۶۹ء کے بجٹ میں لائبریری کی عمارت کے لئے ایک لاکھ روپیہ منظور فرمایا ہے۔جوں جوں منافع کی رقم وصول ہوتی جائے گی اس میں سے لائبریری کی عمارت تعمیر کروائی جائے گی۔اس وقت تعمیر کے خرچ کا اندازہ اڑھائی لاکھ روپیہ ہے۔اللہ تعالیٰ بہتر رنگ میں اس کام کے انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین بعض دیگر امور ا۔گزشتہ سال سے فضل عمر فاؤنڈیشن نے اپنے بجٹ اور آڈٹ کے لحاظ سے جنوری سے دسمبر تک کے لئے سال کی تعیین کی ہے چنانچہ اس کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ سال کے اکاؤنٹس حسب قواعد چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے آڈٹ کروا کر ۱۹۶۸ء میں پہلی سہ ماہی میں ضروری کاغذات مع بیلنس شیٹ حکومت کے سینٹرل بورڈ آف ریونیو کو بھجوا دئیے گئے۔سال ۱۹۶۸ء کے حسابات آڈٹ ہورہے ہیں۔امید ہے دو ایک ماہ تک حسابات کی ضروری تفصیل اور بیلنس شیٹ تیار ہو کر حکومت کو بھجوائے