تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 63 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 63

تاریخ احمدیت۔جلد 25 جاسکیں گے۔63 سال 1969ء ۲۔اس امر کی وضاحت ضروری ہے کہ وعدوں اور وصولی کے لحاظ سے فاؤنڈیشن کا سال جون کے آخر تک رہے گا۔۳۔فاؤنڈیشن کے نظم و نسق اور ضروری امور کی انجام دہی کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تین اجلاس ۱۹۶۸ء میں اور سال رواں میں ایک اجلاس شوری سے قبل منعقد ہوا اور بعض امور پر مزید غور اور مشورہ کے لئے فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کمیٹی کے بھی تین اجلاس عرصہ زیر رپورٹ میں منعقد ہوئے۔ان اجلاسوں میں فاؤنڈیشن کا سالانہ بجٹ، لائبریری کی عمارت، انوسٹمنٹ اور مقاصد فاؤنڈیشن کے سلسلہ میں غور کیا گیا اور بورڈ کے ڈائریکٹر صاحبان کے مخلصانہ تعاون سے ضروری فیصلے ہوئے۔۴۔1949ء کے لئے فاؤنڈیشن کے نظم و نسق اور سائر وغیرہ کے خراجات کے لئے -/۲۵،۹۵۰ روپے کا بجٹ منظور کیا گیا اور مقاصد کے لئے جن میں لائبریری کی عمارت، انعامات علمی مقابلہ جات اور سوانح حیات حضرت فضل عمر اور خطبات کی تدوین شامل ہیں۔۱۵،۱۱۵، روپے کا بجٹ منظور کیا گیا۔۵۔مقامی جماعتوں میں سیکرٹریان فضل عمر فاؤنڈیشن کے تقرر کے سلسلہ میں انتخابات کی رپورٹیں ۸۳ کی تعداد میں موصول ہوئیں۔ان انتخابات کی منظوری ریکارڈ کر کے مقامی جماعتوں کو اس کی اطلاع بھجوائی گئی اور الفضل میں ان تقرریوں کو شائع کیا گیا۔اس وقت تک ان تقرریوں کی کل تعداد ۱۴۸ ہو چکی ہے۔۶ فضل عمر فاؤنڈیشن کی تحریک میں وعدہ کرنے والے احباب کو ادائیگی کے لئے یاددہانی کی غرض سے اور وصولی کی مہم کو زیادہ کامیاب بنانے کے لئے سلسلہ کے اخبارات ورسائل میں امسال مختلف پیرایوں میں ۱۸۵ نوٹ لکھے گئے اور شائع کرائے گئے۔ان میں سے متعدد یادداشتیں حضور کے ارشادات پر مشتمل تھیں۔اور محترم صدر صاحب فضل عمر فاؤنڈیشن کے مکتوبات بھی تھے۔اس وقت تک شائع شدہ مضامین اور نوٹوں کی تعداد چھ صد سے بڑھ چکی ہے۔امسال دوستوں کو اپنے وعدوں کے پورا کرنے کے لئے تحریص اور ترغیب کی غرض سے ایسے اصحاب کے اسماء گرامی دعا کی تحریک کے لئے الفضل میں شائع کرانے کا اہتمام کیا گیا ہے جنہوں نے اپنے وعدہ کی سو فیصدی ادائیگی کر دی ہے یا وعدہ سے بڑھ کر ادا ئیگی کی ہے۔ے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت کی خواتین نے فاؤنڈیشن کے وعدہ جات کی ادائیگی میں