تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 59 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 59

تاریخ احمدیت۔جلد 25 59 سال 1969ء کی بناء پر کوئی پر لیس چھاپنے کے لئے تیار نہ ہوا۔اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے فضل عمر فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے یہ فیصلہ کیا کہ حالات کے سازگار ہونے تک انتظار کیا جائے اور کتابت شدہ کا پیوں کو محفوظ کر لیا جائے۔چنانچہ یہ کاپیاں محفوظ کر لی گئی ہیں۔جونہی حالات رو بہ اصلاح ہوئے اور پریس طباعت کے لئے تیار ہو گئے انشاء اللہ تعالیٰ خطبات کی یہ جلد شائع کر والی جائے گی۔عید الاضحیٰ کے خطبات اور خطبات نکاح کا مسودہ بھی کتابت کے لئے بہت حد تک تیار ہو چکا ہے۔ان خطبات کی طباعت اور کتابت سے پہلے ضروری خیال کیا گیا ہے کہ خطبات میں جو امور حدیث ، قرآن کریم اور دیگر تاریخی کتب سے بیان ہوئے ہیں ان کے حوالہ جات درج کر دیے جائیں تا مطالعہ اور تحقیق کے شائقین کے لئے زیادہ افادیت کی صورت پیدا ہو جائے۔یہ کام مکرم مرزا غلام احمد صاحب ایم اے ایڈیٹر ریویو آف ریلیجنز کی نگرانی میں ہو رہا ہے۔(۲) دوسرا کام جو فاؤنڈیشن نے شروع کر رکھا ہے وہ حضرت فضل عمر کی سوانح حیات مرتب کرنے کا ہے۔مکرم ملک سیف الرحمن صاحب پروفیسر جامعہ احمدیہ کے سپر داس کی تالیف کا کام کیا گیا۔گذشتہ سے پیوستہ سال جون ۱۹۶۷ء میں جامعہ احمدیہ سے ان کی خدمات فضل عمر فاؤنڈیشن میں منتقل ہوئیں۔ایک سال تک وہ ہمہ وقت اس کام میں مصروف رہے۔جون ۱۹۶۸ء میں مکرم ملک صاحب جامعہ احمدیہ میں واپس چلے گئے۔جناب پرنسپل صاحب جامعہ احمدیہ نے از راہ مہربانی اس بات کا انتظام کر دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت تالیف کے کام میں دے سکیں۔اس وقت تک کتاب کا ۱/۳ حصہ مکمل طور پر لکھا جا چکا ہے اور مسودہ صاف بھی ہو گیا ہے۔اس مسودہ کو از اول تا آخر دسمبر و جنوری کے ابتدائی ہفتوں میں مخدوم چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب صدر فاؤنڈیشن و ممبر ایڈیٹوریل بورڈ برائے تالیف سوانح حیات نے ملاحظہ فرمایا۔آپ نے ضروری اصلاحات اور مؤلف کے ساتھ مل کر بعض امور کی وضاحت اور درستی فرمائی۔محترم شیخ محمد احمد صاحب مظہر ممبر ایڈیٹوریل بورڈ کی خدمت میں بھی یہ حصہ بغرض نظر ثانی بھجوایا گیا ہے۔اسی طرح مخدومہ محترمہ سیدہ ام متین صاحبہ کی خدمت میں بھی نظر ثانی کے لئے مسودہ کا یہ حصہ بھجوایا گیا۔اس صاف شدہ حصہ کے علاوہ مزید کام بھی دوران سال میں سوانح حیات کی تالیف کا ہوا ہے اور منظور شدہ مقررہ عناوین پر سوا تین سوفل سکیپ صفحات کا مضمون لکھا جا چکا ہے۔مئی ۱۹ ء تک محترم ملک