تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 46 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 46

تاریخ احمدیت۔جلد 25 46 سال 1969ء ۴۔غانا میں ایک مشنری ٹریننگ کالج قائم ہے۔اسی طرح آئیوری کوسٹ اور یوگنڈا میں معلمین کلاسز جاری ہیں۔سال رواں میں کینیا میں بھی ایک معلمین کلاس جاری کی گئی ہے۔نائیجیریا میں عرصہ سے دو ڈسپنسریاں کامیابی کے ساتھ خدمت خلق میں مصروف ہیں۔اب وہاں احمد یہ ہسپتال کا سنگ بنیا در بھی رکھا جا چکا ہے اور امید ہے کہ عنقریب اس کی عمارت مکمل ہو جائے گی۔انشاء اللہ۔گیمبیا میں بھی گذشتہ سال ایک ڈسپنسری کھولی جاچکی ہے۔اسی طرح غانا میں ایک ڈسپنسری قائم کرنے کے انتظامات تقریباً مکمل ہو چکے ہیں۔اس طرح بیرون پاکستان میں ہمارے ۵ میڈیکل مشنز ہوجائیں گے۔۔آفتاب اسلام کی ضیاء پاشی کے لئے بیرونی مشنز کے زیر نگرانی انگریزی ، ڈچ ، جرمن ، ڈینش، فرانسیسی ، سواحیلی ، برمی، اردو اور عربی میں انہیں اخبارات ورسائل شائع ہو رہے ہیں۔ے۔دورہ مشرقی بعید مکرم جناب وکیل التبشیر صاحبزادہ مرزا مبارک احمد نے دورانِ سال ملایا، سنگا پور ، انڈونیشیا اور جاپان کا نہایت ہی مفید اور کامیاب دورہ فرمایا۔انڈونیشیا کے سالانہ جلسہ میں شرکت فرمائی اور جلسہ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں بھی خطاب فرمایا۔ملکی ٹیلی ویژن نے جلسہ اور بیعت کے نظارے دکھائے۔جاپان میں نیا مشن جاری کرنے کے لئے جائزہ لینا مقصود تھا۔چنانچہ محترم وکیل التبشیر نے تفصیلی جائزہ لے کر اور ضروری معلومات حاصل کر کے حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی خدمت میں رپورٹ پیش کر دی اور حضور جلسہ سالانہ کے موقع پر اعلان فرما چکے ہیں کہ عنقریب یہ مشن کام شروع کر دے گا۔تحریک جدید نے اس غرض کے لئے مجوزہ بجٹ میں ہمیں ہزار روپیہ کی گنجائش رکھ لی ہے۔تصنیف واشاعت لٹریچر اس شعبہ کے تحت گزشتہ کئی سال سے مختلف زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم و تفاسیر اور دیگر لٹریچر کثرت سے شائع ہو رہا ہے۔چنانچہ سال رواں میں : (i) خلاصہ تفسیر القرآن انگریزی کی طباعت شروع ہو چکی ہے۔دس پاروں کا فرینچ ترجمہ مع تفسیری نوٹس و دیباچہ جلد ہی پریس میں دیا جا رہا ہے۔ڈچ ترجمہ کے دوسرے ایڈیشن کی طباعت کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔اسی طرح انڈو نیشین زبان میں پہلے دس پارے مع تفسیر تیار ہیں۔