تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 47 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 47

تاریخ احمدیت۔جلد 25 47 سال 1969ء (ii) مندرجہ ذیل کتب شائع کی گئیں:۔خطبہ الہامیہ ( عربی ) ۳۰۰ - پیغام صلح ( انگریزی) ۳۰۰ - تلخیص دعوۃ الامیر (انگریزی) ۱۰،۰۰۰۔اسلام کا اقتصادی نظام ( عربی ) ۳۰۰۰ - نظام نو ( ترکی ) ۳۰۰۰۔میں اسلام کو کیوں مانتا ہوں (سپینش ) ۲۰۰۰۔میں اسلام کو کیوں مانتا ہوں ( اٹالین ) ۵۰۰۰۔امن کا پیغام اور ایک حرف انتباه ( ترکی )۵۰۰۰ (iii) مندرجہ ذیل تراجم تیار کروائے گئے:۔اسلامی اصول کی فلاسفی ( سواحیلی ) مسیح ہندوستان میں (عربی)۔ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات (انگریزی)۔دعوۃ الا میر (ترکی)۔لائف آف محمد ع ( جرمن )۔لائف آف محمد ( ترکی )۔? Where Did Jesus Die) سواحیلی )۔اسلامی اصول کی فلاسفی ( ترکی ) اور دعوۃ الامیر (عربی) کے تراجم زیر تیاری ہیں۔شعبہ تعلیم (i) اس شعبہ کے تحت تحریک جدید سلسلہ کی ضروریات کا بنیادی ادارہ جامعہ احمدیہ چلا رہی ہے۔جس میں میٹرک ، بی اے اور ایم اے پاس طلباء دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور خدا تعالیٰ کے فضل سے ہرسال طلباء کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔اس وقت ۶۷ طالب علم تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ سال دس طالب علم اپنی تعلیم مکمل کر کے فارغ ہو جائیں گے۔امسال ۲۴ طلباء جامعہ میں داخل ہوئے ہیں۔یہ تعداد گو پہلے سے زیادہ ہے لیکن سلسلہ کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر چنداں خوشکن نہیں۔چندہ دہندگان کی تعداد کو ملحوظ رکھا جائے تو ہر سال کم از کم ۷۵ طلباء داخل ہونے چاہئیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی غرض یہ ہے کہ اسلام کو کل ادیان پر غالب کیا جائے اور توحید کے پرچم کو ساری دنیا میں لہرایا جائے۔اس غرض کو پورا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ احباب زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے بچوں کو جامعہ احمدیہ میں تعلیم کے لئے بھجوائیں۔(ii) طبیہ کالج سالِ رواں میں حکومت کا منظور شدہ طبیہ کالج بھی اس شعبہ کے تحت جاری کیا گیا ہے۔جس میں مستند اطباء اور ڈاکٹرز کی خدمات سے طلباء فائدہ اٹھا رہے ہیں۔62۔