تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 42 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 42

تاریخ احمدیت۔جلد 25 42 سال 1969ء مربیان اور معلمین کے ذریعہ تحریک وقف عارضی تعلیم القرآن اور وقف جدید کی کامیابی کے لئے جدو جہد کی جاتی رہی۔اصلاح وارشاد مقامی اس نظارت کا حلقہ چھ اضلاع پر مشتمل ہے۔مربی اور معلم اصحاب مکرم ناظر صاحب کی ہدایت کے مطابق اپنے مفوضہ فرائض سرانجام دیتے رہے۔ناظر صاحب نے خود بھی صدرانجمن احمدیہ کی مہیا کرده سواری پر متعدد مقامات کا دورہ کیا اور جمعہ کے خطبات اور تقاریر کے ذریعہ جماعتوں کو مستفیض کرتے رہے۔اس نظارت کے توسط سے ۴۹۷۵ پمفلٹ اور دیگر لٹریچر تقسیم کیا گیا۔نظارت تعلیم جس طرح روحانی علوم کا تشنہ روحوں تک پہنچانا ہمارے فرائض میں سے ہے ویسے ہی آئندہ نسل کی تعلیم و تربیت کی اہم ذمہ داری بھی جماعت پر عائد ہوتی ہے۔اس ذمہ داری کو نظارت تعلیم ادا کرتی ہے۔چنانچہ صدرانجمن احمد یہ ایک کثیر صرفہ سے مرکزی تعلیمی ادارہ جات چلا رہی ہے۔جن میں مروجہ تعلیم کے علاوہ دینی تعلیم کا بہترین انتظام ہے۔ارشاد باری كُوْنُوْا مَعَ الصُّدِقِيْنَ کا صحیح نظارہ ہمارے تعلیمی ادارہ جات میں ملتا ہے۔جہاں مختلف علاقوں کے طلباء مرکز میں دینی ماحول میں علم کے زیور سے آراستہ ہوتے ہیں۔وہاں ان کی جسمانی نشو و نما کے لئے بھی انتظام کیا جاتا ہے۔چنانچہ ٹورنامنٹس میں نمایاں پوزیشن ہمارے طلباء نے حاصل کی۔لائبریریوں میں میں ہزار سے زائد کتب طلباءاور سٹاف کے افادہ کے لئے مہیا کی گئی ہیں۔مستحق طلباء کو فیس کی مراعات اور بعض کو کتب بھی دی جاتی رہی ہیں۔نیز بہت سے وظائف جاری کئے گئے۔چنانچہ اس نظارت کے تحت ۳۸ ہزار روپے کے کل وظائف دیئے گئے تعلیمی ادارہ جات نے اپنے فنڈز سے جو وظائف دیئے وہ اس کے علاوہ ہیں۔تعلیم الاسلام کالج میں ایم اے عربی کی کلاسز کئی سالوں سے جاری ہیں اس سال بھی نتیجہ سو فیصد رہا۔ایم ایس سی فزکس کی کلاس انشاء اللہ تعالیٰ جلد جاری ہونے والی ہے۔اس کے لئے جدید آلات مہیا کرنے کے لئے اقدامات کئے جاچکے ہیں اور امید ہے کہ مستقبل قریب میں جب جملہ انتظامات مکمل ہو جائیں گے تو کلاسیں جاری ہو جائیں گی۔اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ہمارا نظم وضبط کا معیار نہایت اعلیٰ ہے۔الحمد للہ کہ ہمارے بچے باہر کی مسموم ہوا سے محفوظ رہے اور صحیح اسلامی ماحول میں