تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 41
تاریخ احمدیت۔جلد 25 41 صدر انجمن احمد یہ پاکستان کی سالانہ دینی اور انتظامی سرگرمیاں سال 1969ء سال ۶۹ - ۱۹۶۸ صدرانجمن احمدیہ پاکستان کی تاریخ میں ایک نمایاں اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سال اس مرکزی ادارہ کی دینی ، انتظامی اور جماعتی سرگرمیوں میں نمایاں ترقی اور اضافہ ہوا۔اس کی تفصیل حضرت صوفی غلام محمد صاحب ناظر بیت المال (خرچ) ربوہ کی ایک مطبوعہ یاد داشت (۲ مارچ ۱۹۶۹ ء) سے درج ذیل کی جاتی ہے:۔’جماعت کا قدم روز افزوں ترقی پذیر ہے اور خلافت راشدہ کے زیر سایہ اور اس کی برکت سے دن بدن مضبوط تر ہوتی چلی جارہی ہے۔سالِ رواں میں جہاں امراء،صدر صاحبان اور دیگر عہدہ داران بڑے اخلاص کے ساتھ سلسلہ کی خدمت بجالانے میں مصروف رہے اور جماعت کی صحیح تربیت کرتے ہوئے اس میں بیداری اور مستعدی پیدا کرتے رہے وہاں احباب جماعت نے بھی اخلاص کا اعلیٰ نمونہ دکھایا اور مرکز کی ہر آواز پر بشاشت قلب کے ساتھ لبیک کہا ہے اور اس طرح احمدیت کے قیام کے عظیم مقصد کو پورا کرنے کی جدو جہد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔فجز اھم اللہ احسن الجزاء سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی رہنمائی ذاتی توجہ اور دعاؤں کے طفیل مرکز جو جماعتی امور سرانجام دیتا رہا ہے اس کا ایک مختصر سا خاکہ پیش خدمت ہے:۔نظارت اصلاح و ارشاد مربیان کی وساطت سے مفوضہ فرائض سرانجام دیتی رہی اور امراء وصدر صاحبان کے تعاون سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب اور دیگر ضروری تربیتی و اصلاحی پمفلٹ و کتب احباب کے ہاتھوں میں پہنچاتی رہی۔دورانِ سال شہادت القرآن، برکات الدعاء اور اسلام میں اختلافات کا آغاز کے علاوہ ۲۹ دیگر پمفلٹ اور کتب شائع کروائی گئیں۔جن کی مجموعی تعداد ۹۵،۴۰۰ ہے۔اس نظارت کے زیر انتظام مختلف جماعتوں میں ۲۰۸ لائبریریاں قائم ہیں جنہیں نصف قیمت پر کتب مہیا کی جاتی ہیں۔ان میں سے ۸ لائبریریوں کا اجراء امسال کیا گیا۔شعبہ رشتہ ناطہ اپنے فرائض کما حقہ ادا کرتا رہا۔اس نظارت کے زیر نگرانی روز نامہ الفضل سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشادات اور حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے خطبات اور سلسلہ کی تحریکات احباب جماعت تک پہنچاتا رہا ہے۔