تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 40 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 40

تاریخ احمدیت۔جلد 25 40 سال 1969ء کیوں نہیں ہو جاتے۔مسلمان ہونے میں انہیں کون سی روک ہے۔اسلامی زندگی میں صرف پیسہ کو حاوی سمجھا جائے اسے نہ عقل مانتی ہے اور نہ یہ مذہب کا حصہ ہے۔اگر حکومت سب کچھ چھین لے اور کہے کہ ہم تمہیں اتنا دیں گے کہ تمہیں بھو کا مرنے نہیں دیں گے تمہیں ننگا نہیں رہنے دیں گے تو جہاں تک ظاہری اور جسمانی ضروریات کا سوال ہے وہ کم سے کم تو پوری ہو گئیں لیکن دائرہ استعداد میں کمال تک پہنچنے کا انتظام تو نہ ہوا۔پھر اگر انہوں نے جذبات کا گلا گھونٹ دیا اور ثواب سے محروم کر کے انسان کو ابدی نعمتوں سے محروم کر دیا تو کیا فائدہ؟ ربوہ میں یوم مصلح موعود کی تقریب 58 ۲۰ فروری کو یوم مصلح موعود کے موقعہ پر لوکل انجمن احمد یہ ربوہ کے زیر اہتمام مسجد مبارک میں جلسہ ہوا۔جس میں اہل ربوہ بہت کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔صدارت کے فرائض ( حضرت ) صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے ادا کئے۔محترم مولانا ابوالعطاء صاحب فاضل محترم مولانا قاضی محمد نذیر صاحب لائکپوری، مولانا دوست محمد شاہد صاحب اور ( حضرت ) صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے پیشگوئی مصلح موعود کے مختلف پہلوؤں پر تقاریر کیں۔ربوہ میں عید الاضحیٰ کی تقریب 59 ربوہ میں ۲۷ فروری کو عید الاضحی کی تقریب اسلامی شعار کے مطابق پورے اہتمام سے منائی گئی۔احباب نے مسجد مبارک میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی اقتداء میں نماز عید ادا کی۔نماز عید پڑھانے کے بعد حضور نے حضرت ابراہیم اور ان کے خاندان کی عظیم الشان قربانی اور پھر آنحضرت اور آپ کے صحابہ کرام کی اعلیٰ ترین قربانیوں اور ان کی کما حقہ اتباع کی اہمیت پر نہایت ایمان صلى الله افروز خطبہ ارشادفرمایا اور دعا کرائی۔دعا کے بعد حضور نے اس خیال سے کہ احباب نے قربانیاں دینی ہیں مسجد میں مصافحہ کے لئے قیام فرمانا مناسب خیال نہ فرمایا۔تاہم احباب کی خواہش کے پیش نظر ان کی یہ درخواست منظور فرمائی کہ حضور اگلے روز نماز جمعہ کے بعد احباب کو شرف مصافحہ عطا فرمائیں۔چنانچہ اگلے روز نماز جمعہ کے بعد حضور نے مسجد مبارک میں موجود تمام احباب کو شرف مصافحہ بخشا۔60