تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 35 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 35

تاریخ احمدیت۔جلد 25 35 سال 1969ء عیسائیت اور حضرت عیسی سے منسوب ہر غلط عقیدہ کی احمدیت نے تردید کی۔عیسائی مشنریوں اور جس عیسائی تہذیب کی وہ نمائندگی کرتے تھے احمد یہ عقائد نے انہیں باطل قرار دیا۔مرزا صاحب نے اپنے مانے والوں کو کہا کہ اسلام کی فتح و کامیابی کا دن بہت جلد طلوع کرے گا۔اور اب اسلام کو پہلی سی شان و شوکت مسیح موعود کے ذریعہ حاصل ہوگی۔جماعت احمدیہ کے بانی نے گرونانک سے بہت عزت اور محبت کا اظہار کیا اور ایک نئی دریافت پیش کی کہ گرونانک فی الحقیقت سچے مسلمان تھے اور وہ ہندوؤں کو اسلامی تعلیمات سکھانے کے لیے بھیجے گئے تھے۔54 سیدنا حضرت خلیفہ المسح الثالث کا جماعت سیرالیون کے نام روح پرور پیغام اسی سال جماعت احمد یہ سیرالیون کی بیسویں سالانہ کا نفرنس نہایت کامیابی کے ساتھ ۷، ۸ اور ۹ فروری ۱۹۹۹ کواحد یہ سیکنڈری سکول بو میں منعقد ہوئی۔حاضری گذشتہ سالوں سے کہیں زیادہ تھی۔افتتاحی اجلاس میں ایک ہزار سے زائد افراد موجود تھے۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے اسی موقع پر درج ذیل مبارک الفاظ میں پیغام ارسال فرمایا: احباب کرام! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ اللہ تعالیٰ یہ اجتماع آپ کے لئے بابرکت ثابت کرے اور آپ کو یہ دن دعاؤں اور ذکر الہی میں گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔جماعت ہائے احمد یہ سیرالیون کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ عظیم الشان مقاصد اور فتوحات عظیم الشان قربانیاں چاہتی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اسلام کی فتح اور غلبہ کے جو وعدے فرمائے ہیں ان کے مطابق اسلام کی فتح اور غلبہ کے دن قریب ہیں۔اس لئے اس راہ میں ہر قسم کی قربانیاں پیش کرنے کے لئے تیار ہو جاؤ اور اللہ تعالیٰ کی مدد اور نصرت حاصل کرنے کے لئے کثرت سے دعائیں کرو کہ اس کی مدد اور تائید کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوسکتا۔خلافت اور نظام سلسلہ کا احترام اپنے اور اپنے بچوں کے دلوں میں ہمیشہ قائم رکھو اور متحد اور متفق ہو کر اسلام کی فتح کے دن کو