تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 32 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 32

تاریخ احمدیت۔جلد 25 32 سال 1969ء ”میرا ذاتی تاثر ہے کہ اس کی براہ راست ذمہ داری کسی بھی سیاسی پارٹی پر نہیں ڈالی جاسکتی بلکہ ایک خطر ناک منصوبہ ہمارے ملک کو تباہ کرنے کیلئے کسی اور جگہ بنا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ اس حد تک تو سیاسی پارٹیوں پر ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے لوگوں کو اپنے اندر کیوں گھنے دیتے ہیں جن کا ان کے ساتھ براہ راست تعلق نہیں اور اس طرح ان شر پسندا یجنٹس کو موقعہ مل جاتا ہے کہ لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کے کام کریں لیکن میرے نزدیک براہ راست کسی سیاسی پارٹی پر یہ ذمہ داری نہیں ڈالی جاسکتی کیونکہ میرے نزدیک وہ اس کے ذمہ وار نہیں ہیں اور نہ اسے پسند کر سکتے ہیں کہ ملک کو اس طرح تباہ کر دیا جائے لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہمیں ایک مذہبی اور روحانی جماعت ہونے کے لحاظ سے اس سے کوئی براہِ راست تعلق نہیں گو ایک شہری کی حیثیت سے ہمارا ہر فرد اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ہم پر اللہ تعالیٰ نے یہ فرض عائد کیا ہے کہ ہم اس کی محبت میں فنا ہو کر اس کی مخلوق کی خدمت میں لگے رہیں اور ہمارے نزدیک خدا کی مخلوق کی جو بہترین خدمت کی جاسکتی ہے وہ یہ ہے کہ ہم ان کے لئے ہر وقت دعاؤں میں لگے رہیں۔میرے نزدیک جو منصوبہ کسی شر پسند دماغ نے بنایا ہے اس کا اصل مقصد مسلمان اور اسلام کو ضعف پہنچانا ہے۔اللہ تعالی اسلام اور مسلمان کو اس شیطانی منصوبہ کے شر سے محفوظ رکھے اور آسمان سے فرشتوں کو نازل کرے جو ہماری اس قوم کی حفاظت کریں اور ایسے حالات پیدا نہ ہونے دیں جن حالات کے نتیجہ میں اُمت مسلمہ میں ضعف پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ایک مضمون ” پنجاب میں تحریک احمدیت“ 66 رسالہ اسلامک کلچر“ حیدر آباد دکن جنوری ۱۹۶۹ء میں ایک مضمون شائع ہوا جو ڈاکٹر بختاور سنگھ سانی ایم اے پی ایچ ڈی نے لکھا۔آپ ریویزن آف ڈسٹرکٹ گز بیر“ پنجاب کے ایڈیٹر بھی رہے تھے۔آپ کے اس مضمون کے بعض حصوں کا ترجمہ درج ذیل ہے۔احیائے اسلام میں تحریک احمدیت کا مطالعہ جس کا آغاز ۱۸۸۰ء میں پنجاب سے ہوا بہت