تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 31 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 31

تاریخ احمدیت۔جلد 25 31 سال 1969ء ہم ہوئے خیر اہم تجھ سے ہی اے خیر رسل تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑھایا ہم نے۔۔۔۔۔۔جب ہمارے آقا و مولیٰ حضور اکرم ﷺ نے اپنے رب کے دیدار کی تمنا کی تو سات آسمانوں کے ابواب آپ پر کھول دیئے گئے اور ان بلندیوں پر آپ نے قدم رکھا جہاں کسی مخلوق کا تصور بھی قبل ازیں نہ پہنچا تھا اور پھر ایک مرتبہ ہی نہیں دومرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے رب کی طرف سے وہ رؤیت نصیب ہوئی اور وہ وحی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قلب مصفی پر نازل ہوئی کہ جس کے بیان کی زبانِ انسانی اور جس کی نوعیت ادراک کی فکر انسانی متحمل نہیں ہو سکتی اتنا سمجھ سکتے ہیں کہ: فَأَوْحَى إِلَى عَبْدِهِ مَا أَوْحَى مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَى (النجم : ۱۲:۱۱) میرے خدام بھائیو! اس آخری مقام سے قبل بھی بڑی رفیع الشان منازل ہیں جن تک پہنچنے کے لئے مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ کا باب آج بھی اسی طرح وا ہے جس طرح اس سے پہلے وا تھا۔آج بھی یہ صلائے عام جاری ہے کہ: کیا فرض ہے کہ سب کو ملے ایک سا جواب آؤ نا ہم بھی سیر کریں کوہ طور کی 52 پاکستان کے لئے خصوصی دعا کی تحریک جنوری ۱۹۶۹ء کو پاکستان کی آٹھ سیاسی جماعتوں نے صدر ایوب کی حکومت کے خلاف متحدہ محاذ قائم کر کے ۱۷ جنوری سے ملک کے دونوں حصوں میں ایجی ٹیشن شروع کر دی اور دیکھتے ہی دیکھتے ملک ہلڑ بازی ، لوٹ مار اور آتشزنی کی لپیٹ میں آگیا۔ڈھاکہ اور راولپنڈی میں طلباء اور پولیس کا تصادم ہوا۔کراچی کے علاقہ لیاقت آباد میں مشتعل مظاہرین نے کراچی روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ڈپو کو آگ لگادی اور خونریز تصادم بھی ہوا۔لاہور میں پُر تشدد ہنگامے ہوئے۔پشاور میں فوج طلب کر لی گئی اور لائلپور (فیصل آباد ) میں فسادات ہوئے۔اس آتشیں ماحول کو دیکھ کر حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے ۳۱ جنوری ۱۹۶۹ء کو پاکستان کی سالمیت کے لئے دعا کی خصوصی تحریک فرمائی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو ہر فتنہ اور شر سے محفوظ رکھے نیز فرمایا: