تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 363 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 363

تاریخ احمدیت۔جلد 25 363 سال 1969ء نے حضرت خلیفتہ اسیح الثالث کا وہ بیان جو حضور انور نے مسجد اقصی کو آگ لگائے جانے پر ارشاد فرمایا تھا شائع کیا۔ایک اخبار نے اس بیان کے ساتھ حضور کی تصویر بھی شائع کی۔ہالینڈ 133- ہالینڈ مشن کے ملک بھر میں اثر و نفوذ کی وسعتوں میں اس سال مزید اضافہ ہوا اور اس کی شہرت عوامی علمی ،سماجی اور مذہبی حلقوں میں پھیلتی چلی گئی۔گذشتہ سالوں سے بڑھ کر مختلف اداروں نے مشن کے انچارج عبدالحکیم صاحب اکمل کو اپنے ہاں آکر لیکچر دینے کی دعوت دی۔مشن ہاؤس میں وفود کی آمد میں اور بھی زیادہ تیزی پیدا ہوگئی اور خود مشن ہاؤس میں نہایت درجہ کا میاب پبلک جلسے ہوئے جن میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔عید الاضحی کی مبارک تقریب ۲۷ فروری کو مذہبی جوش وجذ بہ کے ساتھ منائی گئی۔مسجد مبارک ہالینڈ میں ڈچ احمدی دوستوں کے علاوہ پاکستان، سورینام ، انڈونیشیا، افریقہ، مصر، ترکی، مراکو، الجیریا کے مسلمانوں نے شرکت کی۔خطبہ عید محترم چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے ارشاد فرمایا۔اس تقریب کی خبر کو کئی اخبارات نے شائع کیا۔ریڈیو ہالینڈ کے نمائندہ نے انٹر ویو لیا۔خطبہ عید اور انٹر ویواسی روز ریڈیو ہالینڈ سے نشر کیا گیا۔اسی طرح اخبار کے نمائندہ نے بھی انٹرویو لیا جو ہیگ کے کثیر الاشاعت اخبار Haagsche courant میں شائع ہوا۔تقاریر / لیکچرز :۱۹۶۹ء میں ملک کے بہت سے اداروں اور سوسائٹیوں کی دعوت پر مبلغین 134- احمدیت کی تقاریر ہوئیں جن میں سے بعض کا تذکرہ نہایت ضروری ہے۔ا۔ہالینڈ کی شمالی سرحد کے پاس ایک شہر کے کیتھولک چرچ میں مولوی عبدالحکیم صاحب اکمل کو چار تقاریر کرنے کا موقع ملا۔کیتھولک چرچ میں اسلام پر تقریر کا یہ پہلا موقع تھا۔یہ تقاریر دو دنوں میں ختم ہوئیں جن کے ذریعہ ساڑھے چار سو افراد تک پہلی بار اسلام کا پیغام پہنچا۔حاضرین میں اکثر سنجیدہ اور تعلیم یافتہ تھے۔۲۔ہیگ سے ۲۵۰ کلومیٹر کے فاصلہ پر ایک شہر روڈن (Roden) میں جناب اکمل صاحب نے مختلف فرموں کے ڈائریکٹرز، انجینئر ز اور سکولوں کے اساتذہ کے ایک مجمع میں ایک معلومات افروز لیکچر دیا۔ایک ڈائر یکٹر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ ہمیں آج جس رنگ میں اسلام کے متعلق بتایا گیا ہے اس سے تو واقعی یہ حقیقت نمایاں ہوتی ہے کہ اسلام ایک ایسا مذہب ہے