تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 360 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 360

تاریخ احمدیت۔جلد 25 360 سال 1969ء مولوی فضل الہی صاحب انوری نے اس سال کے دوران الارو ( Ilaro)، ایپیو کوٹا ( Abeokuta)،اوڈو وڈو ( Ado do)،اووڈے(Owode)، بیڈا گرے(Badagrey) اور اجیبو اوڈے ( Teb de) کا دورہ کیا اور الارو کے ایکباڑو (Egbado) کالج کی مسلم سٹوڈنٹس سوسائٹی کے زیر اہتمام اسلام کی امتیازی خصوصیات پر تقریر فرمائی جو بہت توجہ اور دلچسپی سے سنی گئی۔تقریر کے بعد کثرت سے سوال ہوئے جن کے آپ نے خاطر خواہ جوابات دئے۔بعد ازاں آپ ابیبیو کوٹا کے سیکنڈری سکول تشریف لے گئے اور اس کے پرنسپل صاحب سے مسلم طلباء کی مذہبی حالت کے متعلق گفتگو کی۔پرنسپل صاحب نے بتایا کہ مسلمان طلباء کی مذہبی تعلیم کا یہاں کوئی انتظام نہیں بلکہ ہرا تو ار کو انہیں چرچ جانا ہوتا ہے۔مولوی فضل الہی صاحب نے یہ معاملہ فوری اقدام کے لئے کونسل آف مسلم سکول پروپرائیٹر نائیجیریا میں پیش کیا۔آپ نے بابا ٹریڈ سنٹر کے مسلم طلباء کی چودہویں سالانہ کانفرنس سے عید الاضحیہ سے متعلق خطاب کیا۔ٹیکنالوجی کالج یا با کے مسلم طلباء کی سالانہ تقریب میں صدارت کے فرائض انجام دئے اور اسلامی تہذیب کے موضوع پر تقریر کی۔نائیجیریا کی سالانہ کانفرنس ۵ تا ۷ را پریل ۱۹۶۹ء کو منعقد ہوئی۔تین دنوں کے چارا جلاسوں میں کل میں تقاریر ہوئیں۔اس کانفرنس میں سفیر سوڈان محمد محمد الامین اور سوڈانی سفارتخانہ کے سیکرٹری اول محمد عباس اگا بیا بھی تشریف لائے تھے۔اس کا نفرنس کی کارروائی کے بعض مناظر ٹیلی ویژن پر بھی دکھائے گئے۔اسی طرح کا نفرنس کے انعقاد سے قبل اور بعد ریڈ یو نائیجیر یا پر بھی کئی بار اعلان ہوتا رہا۔آگواووٹی میں جماعت کی پہلی مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے ایک جلسہ منعقد کیا گیا جس میں مقامی مبلغین اور کئی دوسرے احباب نے تقاریر کیں۔اس کے بعد امیر صاحب نے سنگ بنیا درکھا اور دعا سے یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔نائیجیر یا مسلم کونسل کی طرف سے سیرت النبی ﷺ کے سلسلہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں پریذیڈنٹ جماعت احمدیہ نائیجیریا، جنرل سیکرٹری اور سلطان احمد شاہد مبلغ نائیجیریا نے شرکت کی۔اسی طرح مسلم سٹوڈنٹ سوسائٹی لیگوس امیر یا یونٹ کی طرف سے جلسہ سیرت النبی ﷺ منعقد کیا گیا جس میں صدارت کے فرائض فضل الہی انوری صاحب نے ادا کیے اور جماعت کے دو دوستوں نے تقاریر کیں۔لیگوس میں بھی جلسہ سیرت النبی ﷺ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں امیر صاحب اور