تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 359 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 359

تاریخ احمدیت۔جلد 25 359 سال 1969ء اس سال ملائیشیا کی احمدی جماعتوں کی سالانہ کانفرنس ۱۲ ۱۳ ۱۴دسمبر ۱۹۶۹ء کو منعقد ہوئی۔یہ کانفرنس (جیسلٹن ) کوتا کینابالو میں مشن کی عمارت میں ہوئی اور جماعت احمد یہ قیلبوک ، کابایو اور انانم اور کوتا کینابالو کی احمدی خواتین نے مہمانوں کے کھانے اور ناشتہ کا نہایت عمدہ انتظام کیا اور ان جماعتوں کے مردوں نے مہمان نوازی کے فرائض ادا کرنے میں مثالی نمونہ قائم کیا۔دو یوم جلسہ سالانہ کے لئے اور ایک شوری کیلئے مخصوص تھا۔جلسہ کا افتتاح مولوی بشارت احمد صاحب امروہی مبلغ انچارج ملائیشیا نے کیا۔مقررین میں محمد شریف صاحب ، تیسو چیانگ صاحب، ون رائٹ ما را پاس صاحب، ڈینئیل مورا یوسف صاحب، جعفر بن عبد الہادی صاحب اور عباس بن عبدالہادی صاحب خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔شوریٰ میں آئندہ سال کیلئے مقامی اور مرکزی آڈیٹر بورڈ آف ٹرسٹیز زکوۃ کمیٹی اور قرآن کمیٹی وغیرہ کا انتخاب عمل میں آیا۔نائیجیریا 132 اوکیٹی پوپا (Okitipupa) اور اپائے (Apate) کے مقام پر پہلے صرف دو ایک احمدی تھے۔اب اللہ تعالیٰ نے یہاں خاصی بڑی جماعت پیدا کر دی۔اس سال مبلغین احمدیت نے ان مقامات کا خاص طور پر دورہ کیا اور نہایت موثر اور کامیاب لیکچر دئے۔ریڈ یو نائیجیر یا مولوی فضل الہی صاحب انوری امیر دمشنری انچاری اور دیگر پانچ مخلصین جماعت نے کثرت سے تقاریر کیں۔جون ۱۹۶۹ء تک ان تقاریر کی تعداد چھتیں تھی۔ازاں بعد ایک اور مطبوعہ رپورٹ کے مطابق مولوی فضل الہی صاحب انوری اور تین دیگر مخلصین جماعت نے تئیس مرتبہ اسلام پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔چھ تقاریر کیں اور گیارہ مرتبہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر موضوعات پر سوال و جواب کے رنگ میں ٹیلی ویژن پر مکالمہ ہوا اور لیگوس کی مرکزی مسجد احمدیہ سے متعدد بار خطبہ جمعہ براڈ کاسٹ کیا گیا۔اس سال نائیجیریا کی قریباً تمام مسلمان جماعتوں کی طرف سے عید الاضحیہ کی تاریخ کا غلط اعلان کر دیا گیا جو اصل تاریخ (۲۷ فروری) سے ایک روز پہلے تھا۔جس پر مولوی فضل الہی صاحب انوری کی طرف سے ایک پریس نوٹ جاری کیا گیا جو اخبار مارننگ پوسٹ ( فروری ۱۹۶۹ء) میں شائع ہوا جس پر تمام مسلم جماعتوں نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور جماعت احمدیہ کی طرف سے شائع کردہ تاریخ ہی کو درست قرار دیا۔