تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 358
تاریخ احمدیت۔جلد 25 358 سال 1969ء وقت کی تعیین کر کے یا اچانک کسی قیام گاہ پر ملاقات کر کے بھی اس فریضہ کی ادائیگی کی صورت اختیار کی گئی۔چنانچہ اس ذیل میں برٹش ہائی کمیشن کے سیکرٹری سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور جماعت کا تعارف کرایا نیز مشرق بعید میں ایک برطانوی لارڈ اور اس کی بیگم کے دورہ کے دوران سبا میں آمد پر اس کمیشن کی معرفت اسلامی لٹریچر پر مشتمل سیٹ ان اصحاب تک پہنچانے کے لئے دئے گئے۔چنانچہ برٹش ہائی کمیشن کی طرف سے شکریہ کا خط بھی ملا۔اسی طرح جاپانی قونصل مقیم کوتا کینابالو ( جیسلٹن ) سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور اسلامی لٹریچر مطالعہ کیلئے دیا۔سیٹ کتب میں لائف آف محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، نظام کو ، اسلام کا اقتصادی نظام، اسلام وغیرہ کتب شامل تھیں۔اسی طرح عیسائی مشنز مثلاً کیتھولک مشن ، سینٹ مچل اینڈ آل انجلز چرچ، ایس۔ڈی۔اے مشن کے انچارج مشنز اور لوکل پادری صاحبان سے ان کے مشن آفسوں اور قیام گاہوں پر ملاقات کی اور تفصیلاً گفتگو کی۔امریکن مشن کے تحت سیکنڈری سکول کے پرنسپل اور ٹیچرز سے بھی سکول اور قیام گاہ پر ملاقات کر کے اسلام کا پیغام پہنچایا گیا۔لٹریچر : حسب ذیل لٹریچر تقسیم کیا گیا اور بھجوایا گیا۔اسلام مصنفہ چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب، ٹیچنگز آف اسلام، اسلام ان افریقہ، اسلام آن دی مارچ، پریچنگ آف اسلام، اسلام کیا ہے؟ ، لائف آف محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) عورتوں کی آزادی کا علمبردار، محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم) بنی نوع انسان کا خیر خواہ، نظام کو ، اسلام کا اقتصادی نظام، معصوم نبی، اسلامی تعلیمات انسان کے اخلاق پر ، احمدیت کا مستقبل، اسلام اور کمیونزم، اسلام اور ڈیما کریسی ، احمدیت مشرق بعید میں، دو خطابات، چشمہ مسیحی مسیح ہندوستان میں، گناہ سے کیسے نجات حاصل ہو، میسیج کشمیر میں ، حضرت مسیح علیہ السلام کہاں فوت ہوئے ؟ ، اولین عیسائیوں نے اسلام کیوں قبول کیا وغیرہ وغیرہ۔لائبریریوں کو التزاما ریویو آف ریلیجنز کی کاپیاں ہر ماہ بھجوائی جاتی ہیں اور گاہے گا ہے اس امر کا معاینہ کیا جاتا ہے کہ آیا مطالعہ کیلئے رسالہ رکھا بھی جاتا ہے یا نہیں۔معا ینہ سے یہی ثابت ہوا ہے کہ ریڈنگ رومز میں عام مطالعہ کیلئے رکھا جاتا ہے۔لائبریریوں کے علاوہ زیرتبلیغ احباب اور جماعت کے بعض علم دوست لیکن غریب احباب کو علم میں اضافہ کیلئے بھی بھجوایا جاتا ہے۔اسی طرح ایسٹ افریقن ٹائمنر کی کا پیاں بھی زیر تبلیغ احباب کو بھجوائی جاتی ہیں۔131