تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 356 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 356

تاریخ احمدیت۔جلد 25 356 سال 1969ء کی ایک نمائندہ خاتون اور ماریشس پولیس اور سول کے کئی افسران نے شرکت کی۔ماریشس ٹیلی ویژن پر کانفرنس کے روح پرور مناظر دو بار فریج اور انگریزی خبروں کے پروگرام میں دکھائے گئے جس کے ساتھ تعریفی ریمارکس بھی تھے۔جماعت احمد یہ ماریشس نے ۱۴ را گست ۱۹۶۹ء کو جلسہ یوم پیشوایان مذاہب کا انعقاد کیا۔بانیان مذاہب کی زندگی اور تعلیمات پر لیکچر دینے کے لئے ہندو اور عیسائی حلقوں سے رابطہ کیا گیا۔چنانچہ حضرت کرشن کی زندگی پر ہندو نمائندے مسٹر ہے۔این رائے سابق ایم ایل اے اور عیسائیوں کی طرف سے بشپ آف پورٹ لوئس کے نمائندہ پادری نوئل مقرر کیے گئے۔اسلام کی نمائندگی مولا نا محمد اسماعیل منیر صاحب نے کی۔اس موقعہ پر جماعت کی طرف سے جلسہ گاہ ( پلاز اہل ) کے انٹرنس ہال طرف سے اس گاہ (پیاز اہل) کے انٹرس بال میں قرآن کریم اور لٹریچر کی نمائش بھی لگائی گئی۔جلسہ کے لیے وزیر اعظم ماریشس سرسیو ساگر رام غلام اور گورنر جنرل ماریشس کو دعوت دی گئی جو مقررہ وقت پر تشریف لے آئے۔جلسہ کی کارروائی وزیر اعظم صاحب کی زیر صدارت شروع ہوئی۔صدارتی خطاب میں آپ نے فرمایا کہ میرے لیے آج کے جلسہ کی صدارت بڑی عزت افزائی ہے۔اور میں نے اسے اس لیے قبول کیا ہے کہ اس قسم کے جلسہ کا انعقاد لائق تحسین ہے جس سے سب فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔اس کے بعد جملہ مقررین نے اپنے عناوین پر تقاریر کیں۔آخر میں ایک منٹ کی دعائیہ خاموشی کے ساتھ یہ اجتماع برخاست ہوا۔متعدد اخباری نمائندے بھی اس موقعہ پر آئے تھے چنانچہ اس جلسہ کی خبر فوٹوز کے ساتھ اخبارات میں شائع ہوئی۔۱۹دسمبر ۱۹۹۹ء کوتعلیم الاسلام احمد یہ کالج ماریشس کی تقریب سالانہ تقسیم انعامات و اسناد خاص اہتمام کے ساتھ منعقد ہوئی۔پرنسپل کالج مسٹر احمد حسین سوکیہ نے کالج کی سالانہ رپورٹ پڑھ کر سنائی۔انہوں نے اس ادارہ کے قیام کے مقصد کو واضح کرتے ہوئے بتایا کہ اس ادارہ کا مطمح نظریہ ہے کہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ موریشین نوجوان اعلیٰ اخلاقی اور روحانی قدروں کے بھی حامل ہوں اور وہ سوسائٹی کے بہترین افراد اور ملک کے بہترین شہری ثابت ہوں۔یہی وجہ ہے کہ ہمارا نقطہ نظر نفع کمانا نہیں بلکہ اپنی گرہ سے خرچ کر کے بھی اپنے نونہالوں کو بہترین درسی اور اخلاقی تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔اپنی نوعیت کا یہ واحد سکول یا ادارہ نہیں بلکہ جماعت احمدیہ کے بانی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قائم کردہ تعلیم الاسلام ہائی سکول (جواب ترقی کر کے ایم۔اے، ایم۔ایس۔سی تک اعلیٰ تعلیم کا